کوویڈ۔19 معاملہ؛ صحتیاب ہوکر کورنٹائن کی میعاد مکمل کرنے والے تین لوگوں کو دی گئی گھر جانے کی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd April 2020, 2:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23/اپریل (ایس او نیوز) ابتدا میں جن تین لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تھی  اُن سب کا اسپتالوں میں علاج مکمل کرنے کے بعد دوسری اور تیسری رپورٹ نیگیٹو آنے کی بنیاد پر  اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور اُنہیں بھٹکل کے کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا، آج جمعرات صبح ان تین لوگوں کو کورنٹائن سینٹر سے بھی رہا کردیا گیا ہے۔

26 سالہ نوجوان جو مسقط سے کچھ دن دبئی میں رہ کر مینگلور آیا تھا اور اُسے مینگلور ائرپورٹ سے ہی سیدھے وینلاک اسپتال لے جایا گیا تھا اور اُس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی، پندرہ دن علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوکر بھٹکل پہنچا تھا، اسی طرح  15 دن پہلے کاروار پتنجلی اسپتال سے صحت یاب ہوکر بھٹکل پہنچنے والے 65 سالہ اور 40 سالہ شخص  جو بھٹکل تنظیم کے زیرانتظام ایک پرائیویٹ ہوٹل میں  کورنٹائن میں تھے، ان تینوں کو آج کورنٹائن سینٹر سے بھی گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہوٹل میں کورنٹائن کی مدت ختم کرنے کے بعد تینوں کے پھر ایک بار سیمپل لئے گئے تھے اور تینوں کی رپورٹ پھر ایک بار نیگیٹو آئی تھی جس کے بعد ہی ان کو گھر بھیجا گیا۔

پہلے تینوں کو آج صبح بھٹکل تعلقہ اسپتال لایا گیا، یہاں پر ایک الوداعی پروگرام رکھنا  طئے تھا مگر بعد میں یہ کہہ کر پروگرام شام کے لئے ملتوی کیا گیا کہ ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار صاحب شام کو بھٹکل پہنچ رہے ہیں، لہٰذا ان کی موجودگی میں شام کو پروگرام رکھا جائے۔

فی الحال تینوں کو اُن کے گھر بھیجا گیا ہے ۔ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، یونس رکن الدین، امتیاز اُدیاور، نثار احمد ٹاپ، نصیف خلیفہ،   بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت، تحصیلدار کوٹرولی،   ڈاکٹر شرد، ڈاکٹر سویتا کامتھ اور دیگر اسپتال کا عملہ اور محکمہ ہیلتھ کے آفسران موجود تھے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...