بھٹکل میونسپل انتخابات؛ پہلی بار کسی اُمیدوار نے جاری کیا انتخابی منشور؛ کیا تنظیم سے حمایت ملے گی ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th May 2019, 12:04 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل کی تاریخ میں غالباً پہلی بار کسی اُمیدوار نے  میونسپل انتخابات کے لئے  اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے اور ووٹروں سے  اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ بھٹکل عثمان نگر سکینڈ کراس کے مکین   اور کولا ٹراویلس کے مالک ابراہیم رویفع   کولا نے اس بار میونسپل انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے اور  اپنے ووٹروں سے  وعدہ کیاہے کہ وہ  عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

بھٹکل میں 29 مئی کو میونسپل انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لئے  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 مئی ہے، لیکن چونکہ بھٹکل کی جملہ 23 وارڈوں  میں سے قریب 17/18 وارڈوں میں تنظیم کے حمایت یافتہ اُمیدوار بلامقابلہ منتخب ہوتے ہیں،  اس لئے ابھی سے  کئی اُمیدوار تنظیم کی حمایت حاصل کرنے   تنظیم میں درخواست فارم  کو  جمع کرادیا ہے۔ فارم جمع کرنے والوں میں  رویفع  کولا بھی شامل ہیں جنہوں نے وارڈ  نمبر 12 سے میونسپل انتخابات میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے وارڈ میں  طور مسجد کا علاقہ،  اسپتال روڈ، کوٹیشور روڈ،  عثمان نگر فرسٹ اینڈ سکینڈکراس کے ساتھ ساتھ نور مسجد اور صدیقی مسجد  کا بھی کچھ حصہ لگتا ہے۔

بی کام گریجویٹ  رویفع  کولا بھٹکل لبیک نوائط اسپورٹس اسوسی ایشن کے سرگرم رکن ہیں، انہوں نے اپنے  ووٹروں کو آٹھ وعدوں کے ساتھ الیکشن مینو فیسٹو جاری کیا ہے جس میں  اہم گھر کا ٹیکس گھر پر ہی پہنچ کر حاصل کرنے کی سہولت دینے کا وعدہ ہے جس کے ذریعے وارڈ کے لوگوں کو  ٹیکس بھرنے کے لئے میونسپالٹی کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسی طرح  مچھروں  پر قابو پانے  کے لئے اپنے وارڈ میں  ہر پندرہ دن میں فوگنگ  ، سرکاری ہیلتھ کارڈ میں مکمل تعاون اور دیگر  میونسپالٹی سے جُڑے کاموں کا انجام دینے کا  وعدہ شامل ہے۔

فی الحال ان کا درخواست نامہ  تنظیم کے ٹیبل پر ہے اور رویفع اس  وقت اپنے وارڈ کے مختلف علاقوں کے ذمہ داروں سے  رابطہ کرتے ہوئے اپنے حق میں  رائے عامہ بنانے میں مصروف ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے  وارڈ نمبر 12 کے لئے  رویفع کولا کے حق میں منظوری ملتی ہے یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...