بھٹکل کوسموس اسپورٹس سینٹرکی تزئین و تجدید نوعمارت کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th April 2021, 6:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :12؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) بھٹکل خلیفہ محلہ کے  کوسموس اسپورٹس سنٹر کی عمارت کی تجدید نو کا 11مئی 2021بروز اتوار بعدنماز عصر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر مولانا نے خطاب کرتے ہوئے بھٹکل مسلم یوتھفیڈریشن کو شہر بھٹکل کے نوجوانوں کا ایک اہم ذمہ دار ادارہ قرار دیا اور کہا کہ  ہر اسپورٹس سنٹر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فیڈریشن کو ہرلمحہ ساتھ دیتے ہوئے اس کو مزید قوت بخشے۔ فیڈریشن کے ذریعے بھٹکل کے بہت سارے کام انجام دئیے جاتےہیں۔ کسی بھی ادارے کی ترقی اس کے ممبران کے بہترین صلاح ومشورے پر منحصر ہے۔ ادارے کا ذمہ دار کوئی بھی ہو، ممبران کے لئے ضروری ہے کہ وہ تعاون کریں اور بہترین رائے مشوروں سے نوازیں۔ 

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔کوسموس سنٹر کے جنرل سکریٹری مولوی انجم گنگاولی ندوی نے استقبال کیا۔ کوسموس سنٹر کے صدر مولوی ارشاد نائطے ندوی نے شکریہ اداکیا، اسماعیل چڈوباپا نے نظامت کی۔پروگرام میں  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر میراں صدیق،جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جان عبدالرحمن محتشم، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی ،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ،   میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔