بھٹکل کورونا وائرس معاملہ؛ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کل سے کی جائے گی سخت ترین کارروائی۔ ڈپٹی کمشنر کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th March 2020, 6:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 26/ مارچ (ایس ا و نیوز) ضلع شمالی کینرا میں کوروناوائرس کی وباء اور اس پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت ترین قانونی اقدامات کرنے کی وارننگ ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے دی ہے۔

 آج جاری کیے گئے بیان میں ڈی سی نے کہا ہے کہ:”ہم شہریوں کو ان کے گھروں کے دروازے تک روزانہ کی اشیائے ضروریہ پہنچانے کا انتظام کرنے اور اٰسے بحسن وخوبی انجام دینے کے لئے پوری سرگرمی سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ایک دن کے اندر تقریباً تمام مسائل کو حل کرلیا جائے گا۔“

انہوں نے کہا:”اس دوران ہم یہ  دیکھ رہے ہیں کہ شہریوں کے بعض طبقات حالات کی سنگینی کو سمجھ نہیں پارہے ہیں اورضلع انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاوجہ پریشانیاں اور مسائل کھڑے کررہے ہیں۔“

 ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے:”میں اس بات پر پوری طرح مطمئن ہوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرتے ہوئے ان سے نپٹنے کا یہی بالکل صحیح وقت ہے۔ مگر اُس سے قبل صحت عامہ کے مفاد کے پیش نظریہی زیادہ بہتر اور مؤثر ہوگا کہ ایسی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر سماجی دباؤ بنانے کے لئے ان کی شناخت عوام کے سامنے ظاہر کی جائے۔“    

 بیان کے مطابق کل سے ضلع انتظامیہ کی طرف سے لاگو کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مندرجہ ذیل کارروائی کی جائے گی۔

۱۔    پہلی مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے کی کلائی پر نہ مٹنے والی سیاہی سے نشان لگائے جائیں گے۔
۲۔    دوسری مرتبہ قانون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اس مرد /خاتون کے نام کا اعلان ان کی رہائش والے علاقے میں پبلک   اناؤنسمنٹ سسٹم (مائک) سے کیا جائے گا۔ 
۳،    تیسری مرتبہ خلاف وزری کرنے والوں کی تصاویر ضلع انتظامیہ کے ویب سائٹ پر شائع کرنے کے علاوہ عوامی مقامات پر چسپاں کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے اس بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ضلع شمالی کینرا کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عوام اس وقت لاگو کیے گئے قوانین کی پوری طرح پابندی کریں گے اور ضلع انتظامیہ کو اس طرح کے انتہائی سخت اقدامات کرنے کا کوئی موقع نہیں دیں گے۔

واضح رہے  کہ ضلع اُترکنڑا کے کئی علاقوں میں لاک ڈاون کے باوجود عوام غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستوں پر  آوارہ گردی کرنے کی اطلاعات ملی ہیں،گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بار بار تاکید کے باوجود  کئی علاقوں  کی گلیوں میں بھی نوجوانوں کو   آوارہ گردی کرتے ہوئے  دیکھا  گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بھٹکل میں دبئی سے لوٹنے والے   دو لوگوں کی  رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد میڈیکل ٹیموں کو گھر گھر روانہ کرکے جانکاری حاصل کرنے کا کام بھی شروع کیا گیا  ہے،تاکہ بھٹکل سے کورونا کا صفایہ کیا جاسکے،   مگر اطلاع ملی ہے کہ کئی علاقوں میں  میڈیکل ٹیموں کو معلومات نہیں دی گئی  ہے اور اُنہیں واپس بھیجا گیا  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...