کرناٹکا میں کورونا کے مزید دس معاملات؛ بھٹکل کے پھر تین لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو؛ بھٹکل میں مکمل خاموشی؛ آئی این ایف نے اسپتال کے لئے فراہم کئے کٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th March 2020, 5:14 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 28/مارچ (ایس او نیوز)  کرناٹکا میں کورونا  پوزیٹیو کے آج دس معاملے سامنے آئے ہیں جس میں ضلع اُترکنڑا کے تین لوگ بھی شامل ہیں۔ کرناٹکا میں دس معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست بھرمیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھٹکل کا ایک 65 سالہ شخص جو دبئی سے لوٹا تھا، اس کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تھی، آج جو تین تازہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، اُن کے بارے میں ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اُن کی بیوی اور دو دُختران کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ایک ہی دن میں تین معاملات سامنے آنے کے بعد اُترکنڑا میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ 65 سالہ شخص جس کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تھی، کرناٹک میں کورونا سے متاثر ہونے پر   اُن کا نمبر 36 ہے، اب جو تین نئے معاملات سامنے آئے ہیں، اس میں اُن کی 54 سالہ اہلیہ (مریض نمبر 65)، 28 سالہ دُختر (مریض نمبر 66) اور 23 سالہ دُختر (مریض نمبر 67) ہے۔ ان تینوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں کورنٹائن کیا گیا ہے ۔

بھٹکل میں کورونا کے بڑھتے  معاملات سے نہ صرف بھٹکل اور اُترکنڑا بلکہ پوری ریاست میں تشویش پائی جارہی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے ہرکوئی اپنے طور پر کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

بھٹکل کے عوام جو شہر کے ساتھ ساتھ  بیرون بھٹکل سمیت  گلف میں بھی بڑی تعداد میں مقیم ہیں،  بھٹکل میں کورونا مریضوں کی  بڑھتی تعداد پر بہت زیادہ فکرمند ہیں اور اس وبا  کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھانے پر زور دے رہے ہیں۔ 

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح تنظیم کے ساتھ بیرون بھٹکل و بیرون ملک میں مقیم بھٹکلی باشندے  اپنی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا  یقین  دلارہے ہیں تاکہ کورونا کے معاملات پر جلد سے جلد قابو پایاجاسکے۔

بھٹکل میں چونکہ مکمل لاک ڈاون چل رہا ہے، آج بھی گذشتہ تین دنوں کی طرح سڑکیں سنسان رہیں اورہر طرف مکمل خاموشی نظرآئی۔

انڈین نوائط فورم نے فراہم کی  کٹس: اس دوران  انڈین نوائط فورم نے اپنی جانب سے تعاون دینے کی   پہل کرتے ہوئے بھٹکل سرکاری اسپتال کو  پرسنل پروٹیکشن کٹس فراہم کیں ہیں۔ تنظیم کے صدر جناب ایس ایم پرویز اور فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ سمیت انڈین نوائط فورم کے ذمہ دار داود خلیفہ کی موجودگی میں میڈیکل کٹس سرکاری اسپتال کو فراہم کی گئیں ہیں۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی این ایف کے جنرل سکریٹری جناب معاذ جوکاکو نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو خود کے تحفظ کے لئے ہم نے یہ کِٹس فراہم کی ہیں  جس میں  بوڈی سوٹس اور سینی ٹائزر سمیت کافی دیگر چیزیں شامل ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ چونکہ  ٹرانسپورٹ پورے ملک میں بند ہے اور سواریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی اجازت بھی نہیں ہے،  جس کو دیکھتے ہوئے خصوصی سواری کے ذریعے تمام چیزیں بنگلور  سے بھٹکل سرکاری اسپتال روانہ کی گئی تھیں جو آج  ان کے حوالے کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ایک مہلک وبا ہے جس کی روک تھام کے لئے تمام لوگوں کو یکجٹ ہوکر اس سے فائٹ کرنا ہوگا اور اس بیماری پر قابوپانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اپنے گھروں میں ہی بند رہیں اور گلف سے اگر کوئی بھٹکل پہنچا ہو اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف ہوتو خود سرکاری اسپتال پہنچ کر اپنی جانچ کرائیں  تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...