بھٹکل : بلدیہ ملازمین کے لئے مکانات کی تعمیر سست روی کا شکار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th September 2021, 8:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  24/ ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاون میونسپالٹی میں صفائی کرمچاری کی ذمہ داری انجام دینے والے ملازمین کے لئے رہائشی اسکیم کے تحت  مجوزہ مکانات کی تعمیر سست رفتاری کا شکار ہوگئی ہے اور ملازمین کے لئے گھروں کا بندوبست ابھی تک ادھورا خواب بنا ہوا ہے۔

    اس وقت بھٹکل بلدیہ میں صفائی کرمچاری زمرے میں جملہ 34 افراد ملازم ہیں ۔ ان لوگوں کو مکانات فراہم کرنے کے پہلے مرحلہ میں 27 ملازمین کو مکانات فراہم کرنے کی تجویز منظور ہوئی جس میں سے ہر ایک مکان کی لاگت 7.50 لاکھ روپے طے کی گئی تھی ۔ جملہ 2.02 کروڑ روپے کی لاگت سے چار رہائشی کامپلیکس بنانا طے ہوا تھا ۔ تین سال قبل اس کا ٹینڈر بھی طلب کیا گیا تھا ۔ لیکن مکانات کی تعمیر کے لئے زمین کی قلت سامنے آرہی ہے جس سے یہ منصوبہ آدھا ادھورا پڑا ہوا ہے ۔

    اس وقت صفائی کرمچاری جس کوٹیشور کالونی میں بستے ہیں وہاں پر ہی پہاڑی کا حصہ کاٹ کر رہائشی مکانات تعمیر شروع کی گئی تو صفائی کرمچاریوں نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ  چونکہ پہاڑ چکنی مٹی والا ہے اس لئے یہاں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں اور یہ خطرے کی گھنٹی ہے ۔ اس لئے اس اسکیم کے لئے کسی دوسرے مقام پر زمین حاصل کی جائے ۔ مگر صفائی کرمچاریوں کو الزام ہے کہ بلدیہ نے ان کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے اسی مقام پر مکانات کی تعمیر شروع کی  ہے ۔ لیکن ان مکانات کی تعمیر دو سال گزرنے کے بعد بھی پوری نہیں ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ مزید 13  مکانات کی تعمیر کا کام شروع ہونا باقی ہے اور صفائی کرمچاریوں کا احساس ہے کہ مستقبل قریب میں اس کے مکمل ہونے کے امکانات موجود نہیں ہیں ۔

    صفائی کرمچاریوں کے سامنے یہ بھی ہے کہ نیشنل ہائی وے کے قریب جہاں اس وقت ان کے مکانات موجود ہیں اس علاقہ کا ایک بہت بڑا حصہ ہائی وے توسیعی منصوبے کے لئے کٹنے والا ہے ۔ اس سے پہلے وہاں بسنے والوں کو اپنے گھر کے خالی کرکے دوسری جگہ منتقل ہونا ضروری ہے ۔ ریلوے اسٹیشن روڈ پر آشریہ کالونی میں 7 مکانات تعمیر کرنے کی بات بھی ہوئی تھی مگر وہاں بھی جگہ کم پڑنے کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہوسکا ہے ۔ 

    صفائی کرمچاریوں کا کہنا ہے کہ ساگر روڈ پر پرانے پولیس چیک پوسٹ کے پاس بھٹکل بلدیہ کی خالی جگہ موجود ہے اس لئے وہاں پر ہی ان لوگوں کے لئے مکانات تعمیر کیے جائیں اور ان کی رہائش کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہتک ذات مقدمہ درج ہونے کا معاملہ : سرکاری ملازمین سنگھا کی کڑی مذمت

18اکتوبر کو بھٹکل میونسپالٹی کے دکانوں کی نیلامی میں شریک ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور چیف آفیسر کے خلاف بغیر کسی وجہ کے ، غیرقانونی طورپر ہتک ذات کا معاملہ درج کئےجانے کی کرناٹکا ملازمین سنگھ بھٹکل شاخ نے مذمت کی ہے۔

کاروار: طلبا اور روزگار وں کےلئے تعلقہ ، ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح کا تقریری مقابلہ : 18سے 29سال کی عمر والے توجہ دیں؛ قومی سطح پر اول آنے پر دولاکھ روپیہ انعام

یوتھ اینڈ اسپورٹس وزارت کے تعاون سے نہرو یوا کیندر کی جانب سے تعلقہ ، ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر ہندی اور انگریزی زبانوں میں  تقریری مقابلوں کا انعقاد کئے جانے نہرو یوا کیندر کے ذمہ داروں نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

بھٹکل جماعت اسلامی ہند اور سدبھاؤنا منچ بھٹکل کے اشتراک سے’حضرت محمد  ﷺ مثالی رہنما‘ کے عنوان پر پروگرام کا انعقاد

آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو ریاستی عوام کے سامنے پیش کرنےکی غرض وغایت لے کر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی طرف سے 17سے 26اکتوبر تک منائی جارہی ’سیرتؐ مہم ‘ کی مناسبت سے بھٹکل کے دعوت سنٹر میں 26اکتوبر بروزمنگل کو  منعقدہ سیرت پروگرام میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار ...

بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت انتظامیہ پر رشوت خوری کا الزام : خصوصی میٹنگ میں الزام ثابت کرنے کا مطالبہ

تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت کے چند ممبران نے گرام پنچایت انتظامیہ  پر رشوت خوری کا الزام عائد کئےجانےکو لےکر ہیبلے پنچایت ہال میں پنچایت ممبران کی  خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

کانگریس نے پیگاسس کیس پرعدالت کے فیصلے کاخیرمقدم کیا

کانگریس نے بدھ کو سپریم کورٹ کے مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ’ستیہ میو جیتے۔‘‘پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے ٹویٹ کیاہے کہ بزدل فاشسٹوں کی آخری پناہ گاہ مبینہ قوم پرستی ہے۔

بھٹکل کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہتک ذات مقدمہ درج ہونے کا معاملہ : سرکاری ملازمین سنگھا کی کڑی مذمت

18اکتوبر کو بھٹکل میونسپالٹی کے دکانوں کی نیلامی میں شریک ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور چیف آفیسر کے خلاف بغیر کسی وجہ کے ، غیرقانونی طورپر ہتک ذات کا معاملہ درج کئےجانے کی کرناٹکا ملازمین سنگھ بھٹکل شاخ نے مذمت کی ہے۔

بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت انتظامیہ پر رشوت خوری کا الزام : خصوصی میٹنگ میں الزام ثابت کرنے کا مطالبہ

تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت کے چند ممبران نے گرام پنچایت انتظامیہ  پر رشوت خوری کا الزام عائد کئےجانےکو لےکر ہیبلے پنچایت ہال میں پنچایت ممبران کی  خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

 پتور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ - پی ای ڈائریکٹر گرفتار ۔۔۔۔( مینگلور اور اطراف کی مختصر خبریں)

ایک پرائیویٹ کالج میں فزیکل ایجوکیشن (پی ای) ڈائرکٹر کی خدمات انجام دینے والے ایلیاز پنٹو کو نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملہ میں 15 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔