میسور میں ہوئی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کے خلاف بھٹکل مہیلا کانگریس نے دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 2nd September 2021, 12:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل ،2؍ اگست (ایس او نیوز) چند دن پہلے میسور میں ایم بی اے کی طالبہ کے ساتھ  ہوئی اجتماعی عصمت ریزی کے خلاف بھٹکل مہیلا کانگریس کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا ۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں خواتین غیر محفوظ ہوگئی ہیں ۔ ان پر جنسی ہراسانی کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں ۔ ان کے لئے بے خوف و خطر گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ اور ان حالات جیتا جاگتا ثبوت حالیہ دنوں میں میسور میں طالبہ کے ساتھ ہونے والی اجتماعی عصمت ریزی ہے ۔ حالانکہ اس جرم میں ملوث پانچ ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے مگر دو کلیدی ملزمین کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ پر ایک طرف ریاست کے وزیر داخلہ غیر ذمہ دارانہ باتیں کہہ رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت کے کچھ وزراء خواتین کے تعلق سے توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں ۔ 
    
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میسور اجتماعی دری معاملہ کے تمام ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت تری سزا دی جائے۔  ریاست میں عورتوں کے تحفظ کو یقینی کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔ 
    
میمورنڈم میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر ریاست میں عورتوں پر ظلم و زیادتی اور جنسی ہراسانی کے معاملات یونہی چلتے رہے تو پھر اس کے خلاف سخت ترین احتجاج شروع کیا جائے گا ۔
    
اس موقع پر ضلع پنچایت کی سابق صدر جئے لکشمی موگیر، مہیلا کانگریس صدر جئے لکشمی گونڈا، بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک، کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر عبدالمجید شیخ، وشنو دیواڈیگا، ناگوینی گونڈا، صمیمہ بانو اور دیگر خواتین موجود تھیں۔

  
یلاپور میں بھی دیا گیا میمورنڈم : میسور اجتماعی عصمت دری معاملہ پر یلاپور تعلقہ مہیلا کانگریس کی طرف سے بھی تحصیلدار کی معرفت گورنر کو میمورنڈم دیا گیا ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم اور ہراسانی معاملات پر قابو پانے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔ 
    
اس موقع پر مہیلا کانگریس یونٹ کی صدر پوجا نیتریکر، اندرا سیل کی صدر سرسوتی گنگا، بلاک کانگریس صدر ڈی این گاونگر، جنرل سیکریٹری انیل مراٹھے، اقلیتی سیل کے صدر فیروز کے علاوہ وی ایس بھٹ، بابو سیدّی، ماچنا ورمنے، گجانن بھٹ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...