بھٹکل : بی جے پی کو پنچایت نظام پر اعتماد نہیں ہے:ودھان پریشد انتخابات کے کانگریس تشہیری پروگرام میں  سابق وزیر دیش پانڈے کا ںیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2021, 11:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)ہرپانچ سال کےبعد منعقد ہونےو الے تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات کو بی جے پی کی ریاستی حکومت نے بغیر کسی وجوہ کے معطل کئے جانے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کو پنچایت اور جمہوری نظام پر اعتماد نہیں ہے۔ یہ بات سابق وزیر اور کانگریس لیڈر آر وی دیش پانڈےنے کہی۔

وہ یہاں جمعرات کو بھٹکل میں ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس امیدوار بھیمنانائک کے حق میں تشہیری پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ موصوف نےکہاکہ ریاست میں طویل عرصے تک کانگریس برسراقتدار رہی ہے، لیکن کبھی اور کسی بھی وقت تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت کے انتخابات کو ملتوی نہیں کیا گیا تھا۔ دیش پانڈے نے کہا کہ موجودہ ودھان پریشد کے انتخابات پنچایت نظام کا مستقبل طئے کریں گے۔ پنچایت نظام کو قوت بخشنےکےلئے انہوں نے کانگریس کو ووٹ دینےکی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پسماندہ طبقات، پچھڑی ذات، اقلیتوں کو ریزرویشن دیتےہوئے سماجی انصاف والی حکومت دینےکی کوشش کررہی ہے۔ مزید کہا کہ کانگریس نے دہلی سے راست طورپر پنچایت کو امداد پہنچانےکا انتظام کیا تھا۔ پچھلی سدرامیا حکومت نے برج، سڑک، اور گھر وں کی تعمیر کےلئے پیسوں کی ندیاں بہائی تھیں۔ سیاحت بڑی کامیابی سے ترقی کی راہ پر تھی۔ لیکن بی جےپی کی موجودہ حکومت نے ترقی کےکاموں پر پانی پھیر دیا ہے۔ بی جےپی کے دورحکومت میں دو تین مرتبہ سیلاب آیا، سماوی آفات کا سامنا ہوا۔ کسی کےلئے بھی کوئی معاوضہ ادا نہیں کیاگیا۔ ہر طرف بی جےپی مخالف ماحول ہے۔ ودھان پریشد انتخابات میں ہماری جیت یقینی ہے۔ بی جےپی پیسے کے دم پر جیتنےکی کوشش میں ہے لیکن اس مرتبہ وہ کامیاب نہیں ہونگے۔

ودھان پریشد انتخابات کے امیدوار بھیمنانائک نے اظہار خیال کرتےہوئےکہاکہ جہاں بھی جاتاہوں وہاں کے پنچایت ممبران حالیہ نظام سے بیزار نظر آتے ہیں اور بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے پنچایت کے مسائل کو سرکاری سطح پر پیش کرنےکےلئے موقع دینےکی اپیل کی۔ سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے رکن اسمبلی اور  رکن پارلیمان کانگریس کے نہ ہوتے ہوئے بھی ہم نے کانگریس کارکنان کے دم پر پنچایت اور سہکاری انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔ آئندہ بھی کانگریس کےکارکنان اپنی کوششوں کو جاری رکھتےہوئے کامیاب ہوں گے۔ منکال وئیدیا نے کہاکہ بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ میں 60فی صد سے زائد پنچایت ممبران کانگریس کے حمایتی ہیں۔ اس مرتبہ 100سے زئد غیرکانگریسی پنچایت ممبران کانگریس امیدوار کی حمایت کررہےہیں۔ ڈائس پر سابق رکن اسمبلی آراین نائک، جے ڈی نائک، نویدت آلوا، مزمل قاضیا، ناگراج نارویکر، سائی گانوکر، شرپاد ہیگڈے ، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم پرویز ، عبدالمجید ، بھٹکل میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی  وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ جنرل سکریٹری سریش نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔