بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبدالسلام دامدا ابوپھر ایک بار صدر منتخب، عبدالمعیز جوکاکوبنے جنرل سکریٹری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd October 2021, 8:37 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جدہ  :2؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی  مجلس انتظامیہ نے آئندہ میعاد کے لئے عبدالسلام دامدا ابو کو پھر ایک بار صدر منتخب کیا ہے جبکہ  عبدالمعیز جوکاکو کو جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کیاہے۔

سکریٹری  کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھٹکل کمیونٹی جدہ کی نئی مجلس انتظامیہ کےلئے 16ستمبر 2021کو پولنگ ہوئی تھی اور اسی روز نتائج کا اعلان بھی کیاگیا تھا۔ منتخب مجلس انتظامیہ کاپہلا اجلاس یکم اکتوبر 2021بروزجمعہ بعدنماز عشاء بغدادیہ الغربیہ (محمد فیضان شاہ بندری کی رہائش گاہ ) پرشریف اکرمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں آئندہ میعاد کے لئےجن  عہدیداران کا اانتخاب عمل میں آیا ہے اس کی تفصیل اس طرح ہے۔

صدر: عبدالسلام دامدا ابو
نائب صدر : عبیداللہ عسکری
جنرل سکریٹری : عبدالمعیز جوکاکو
سکریٹری:  نوید حسن ائیکری
محاسب : نورالامین دامدا
سکریٹری مالیات: شریف اکرمی 

اجلاس کا آغاز رکن انتظامیہ عدنان رکن الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ الیکشن کمشنر عدنان رکن الدین نے انتخابات کی تفصیلات پر  مختصراًروشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کل 170میں سے 142اراکین نے اپنی رائے دہی کااستعمال کیا ۔جوممبران بھٹکل میں مقیم تھے انہیں بھی پولنگ میں شریک ہونے کا موقع دیاگیا اور انہوں نے بھی ووٹ دیا۔  خیال رہےکہ نئی مجلس انتظامیہ کے لئے کل 16اراکین کا انتخاب ہواتھا۔ جس کی تفصیل یوں ہے۔

نئی مجلس انتظامیہ کے اراکین : عبیداللہ لیاقت عسکری ، عبدالمعیز جوکاکو، محمد نعمان علی اکبرا، ریحان کوبٹے، محمد فیضان شاہ بندری ، نورالامین دامدا، شریف اکرمی، محمد ارشد ائیکری ، ایس ایم شعیب کوٹیشور، قمر سعدا، محمد وسیم سدی باپا، شکیل سعدا، محمد یسین عسکری ، محمد ادریس سدی باپا، محمد یاسر رکن الدین ، عبدالجبار مصباح اور دستور کی دفعہ نمبر 6(3)کے تحت لئیق کے ایس کو رکن انتظامیہ کے طورپر منتخب کیاگیا ۔خیال رہےکہ پرانی انتظامیہ سے عبدالسلام دامداابو، نوید حسن ائیکری اور عدنان رکن الدین کو منتخب کیاگیا تھا۔ اس طرح کل 20اراکین پر مشتمل مجلس انتظامیہ نئے جوش وولولے اور حوصلے سے قوم کی خدمت میں سرگرم عمل رہے گی۔ ان شاء اللہ

اس کے علاوہ اجلاس میں مجلس انتظامیہ نے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کرتےہوئے اس کے نظماء کا تقرربھی کیا۔  امداد باہمی کمیٹی کے کنونیر وسیم سدی باپا ، کرئیر گائڈنس  کے کنونیرشعیب کوٹیشور، اسپورٹس سکریٹری کےطور پر  فیضان شاہ بندری ، سیف اسکیم کے ذمہ دار عدنان رکن الدین ،  تصفیہ  کمیٹی کے نگراں کار نعمان علی اکبرا،ممبرساز کمیٹی کے کنونیر ارشد ائیکری اور ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے کنونیر ریحان کوبٹے کو ذمہ دارایاں سونپی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...