بھٹکل کمیونٹی جدہ کا دلچسپ عید ملن پروگرام؛ سماجی اور جماعتی خدمات کے اعتراف میں فضل الرحمن منیری کی تہنیت؛ رابعہ، عظام اور ہیثم کو ملا تعلیمی ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th May 2022, 1:34 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جدہ 10 مئی (ایس او نیوز)  حسب سابق اس بار بھی عید الفطر کی شب  سعودی عربیہ کے شہر جدہ میں بھٹکل کمیونٹی جدہ کا عید ملن پروگرام  منعقد ہوا جس میں جدہ اور اطراف میں مقیم بھٹکل  کے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے ایک طرف جماعت کے ساتھ جُڑے ہونے کا ثبوت  پیش کیا  وہیں دوسری طرف عید ملن  کے تفریحی پروگرام سے خوب محظوظ بھی ہوئے۔

اس بار سماجی اور جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ  لینے  اور قوم وملت کی خدمت میں پیش پیش رہنے پر جناب فضل الرحمن مُنیری  کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور اُن کی تہنیت کرتے ہوئے میمنٹو پیش کیا گیا۔ جبکہ حسب سابق  جدہ میں مقیم جماعت کے  اراکین کے  ہونہار بچوں کو  تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عصری تعلیم  میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اس بار  جماعت کے سابق صدر اور سرگرم رکن مرحوم زاہد رکن الدین   کے نام کے ساتھ تعلیمی ایوارڈ منسوب کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ  رابعہ سمن  بنت محمد شعیب جوباپو اور محمد عظام ابن ارشد ائیکری کو دیاگیا۔ اس موقع پر عبدالعفّو ابن  اقبال گنگاولی کو ترغیبی مومینٹو بھی دیا گیا۔ دینی تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو جماعت کے فاونڈر  مرحوم کے ایم زُبیر حفظ قران ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے، جسے اس بار حفظ قران مکمل کرنے کی سعادت پانے والے  ہیثم   ابن  عبدالغفار عسکری نے حاصل کیا۔

عید ملن تقریب میں  کئی دلچسپ  اور تفریحی پروگرام  بھی ہوئے، بچوں نے  ایکشن سونگ سے محظوظ کیا تو  دوسری طرف بچوں  نے ڈرامے اور کامیڈی شو بھی پیش کرکے حاضرین سے داد  و تحسین حاصل کی۔ تقریب میں  کیلی گرافی اور بچوں کے لئے عید کارڈ ڈیزائن کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا۔ اسلامک کیلی گرافی مقابلے میں فاطمہ انعم  بنت ریحان کوبٹے نے اول انعام حاصل کیا، نائف محمد ادریس نے دوم اور  اُم مصعب عمیر محتشم  نے تیسرا انعام حاصل کیا۔

عید کارڈ ڈیزائننگ مقابلے میں  آٹھ اور نو سال کے زُمرے میں  سارہ حفظ الرحمن مُنیری،  نورہ عبدالمعز جوکاکو اورخدیجہ عمیر محتشم نے بالترتیب اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا، دس سے بارہ سال کی عمر کے زُمرے میں  صفیہ مُذکر عسکری،  یوسف عُبیداللہ عسکری،  لبیب احمد ریحان کوبٹے نے اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح  13 سے 18سال کی عمر  کے زُمرے   میں  محمد رحیق ریحان کوبٹے،   ماریا  عبدالغفار عسکری اور  تسنیم اشفاق  علی اکبرا نے بالترتیب اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔ تماموں کو انعامات سے نوازا گیا۔

 ہوٹل کراون پلازہ میں  منعقدہ عید ملن تقریب کا آغاز ہیثم عسکری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،  تقریب کے کنوینر   عُبیداللہ عسکری  اور  عبدالمعز جوکاکو نے مہمانان نیز حاضرین کا استقبال کیا، عدنان رکن الدین نے  جماعت کا تعارف اور  نورالامین نے مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ اُسامہ مُنیری  نے نعت پیش کی،  اس دوران جدہ جماعت  ودیگر  خادم قوم  کے حال ہی میں  انتقال  کئے ہوئے لوگوں کے تعلق سے ایک وڈیو رپورٹ اسکرین پر پیش کی گئی۔ مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما سعودی کونسل جنرل شاہد عالم نے اپنے خطاب میں   اس  بات کی سراہنا کی کہ بھٹکل   کے لوگ  تعلیمی میدان سمیت سماجی میدان میں  نمایاں خدمات پیش کرنے پر   اُن کی  تہنیت کرتے ہوئے  ان کی قدردانی کرتے ہیں۔ کیرئیر گائیڈنس کے کنوینر شعیب کوٹیشور نے  تعلیمی ایوارڈ کے  لئے ہونہار طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا،  جبکہ سکریٹری  جماعت نوید ائیکری نے    فضل  الرحمن مُنیری  کے نام تہنیت نامہ پڑھ کر سناتے ہوئے اُنہیں اس بار تہنیت سے نوازے جانے کا اعلان کیا تھا۔ کیلی گرافی اور عید کارڈ ڈیزائننگ  مقابلے میں  انعامات حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان پروگرام  انچارج ریحان کوبٹے نے کیا۔ پہلے سیشن میں طٰحہ شاہ بندری نے پروگرام کی نظامت کی، جبکہ تفریحی پروگرام کی نظامت ریحان کوبٹے نے کی۔ جماعت کے صدر جناب عبدالسلام دامدا ابو نے  پروگرام کی صدارت کی۔

عید ملن تقریب میں  ممبران کے لئے  ریفل ڈراء کے ذریعے  کئی انعامات تقسیم کئے گئے ۔   چھ بمپر ڈراء رکھے گئے تھے جس  کی تفصیلات اس طرح ہے:

نقد رقم 78910 روپیوں پر مشتمل دو بڑے بمپر پرائز تھے، جس میں ایک کے اسپاونسر عمران قاسمجی رہے، جبکہ 78910روپیہ نقد رقم کے دوسرے اسپاونسر  ادریس صدیقہ ( ون چوائس) اور فیصل دامودی (سم سٹی) رہے۔

ایک بمپر ڈرا کا قرعہ جعفر نائطے اور دوسرا بمپر ڈراء کا قرعہ ہیثم عبدالغفار عسکری کے نام  نکلا۔

اس کے علاوہ بی سی اے کرکٹ ٹیم کی طرف سے بائک کا قرعہ عبداللہ ارشد ائیکری کے نام آیا۔ سنس آف لیاقت عسکری کے ذریعے پیش کردہ بائک کا دوسرا قرعہ واصیل قاسمجی کے نام نکلا، اسی طرح وسیم، الطاف اور شفیع سدی باپا کی طرف سے دئے گئے پچاس ہزار روپیہ  کا قرعہ  یاسر رکن الدین کے نام نکلا۔ بالنگ ٹیم کی طرف سے بھی پچاس ہزار روپیہ کا نقد انعام تھا اور یہ بمپر ڈرا عبدالسلام ایس پی (پٹیل) کے نام نکلا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...