بھٹکل اور ساحلی کرناٹکا سمیت ملک بھر میں آج سے منائی جارہی ہے عید الاضحیٰ؛ کووڈ وباء کے چلتے سادگی سے منایا جارہا ہے تہوار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2021, 9:51 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 21 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل اور ساحلی کرناٹکا سمیت ملک بھر میں آج بدھ  سے عید الاضحیٰ نہایت سادگی کے ساتھ  منائی جارہی ہے ۔   کووِڈ وباء کی وجہ سے اکثر شہروں میں   عیدگاہوں میں نماز کی ادائیگی پر پابندی ہے اس بناء پر متعدد علاقوں میں   مساجد میں ہی   کووڈ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید کی دوگانہ ادا کی گئی۔  ریاست کرناٹک میں  چونکہ  بڑے جانوروں کے ذبح پر پابندی کا قانون نافذ کیا گیا ہے،    کافی لوگوں نے بکروں کی قربانی  دیتے ہوئے  سنت ابراہیمی کو ادا کیا۔

بھٹکل اورکرناٹک سمیت کیرالہ، آندھرا پردیش، آسام، بہار،  مدھیہ پردیش، اُترپردیش اور ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی آج بدھ سے ہی بقر عید منائی جارہی ہے۔

بھٹکل جامع مسجدمیں  عید کا پیغام دیتے ہوئے  مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے پُرزور خطاب کیا اور  عید منانے  کا طریقہ، اللہ کو راضی کرنے کے لئے قربانی کرنے، نفس کو قابو  میں رکھنے، استقامت اور دین کے معاملے میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہ کرنے سمیت کئی اُمور کی طرف توجہ دلائی۔  انہوں نے   نوجوانوں کے لئے حلال حرام کی تمیز کرتے ہوئے کاروبار کرنے   اور موبائلوں پر اپنا وقت برباد نہ کرنے کی تلقین کی تو وہیں  قوم کے ذمہ داروں کو مخاطب کرتے  ہوئے کہا کہ  قوم کو صحیح راستے پر لے جانا قائدین قوم کی ذمہ داری ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ذمہ داران اپنی مرضی  کے مطابق قوم کو نہ چلائیں بلکہ یہ دیکھیں کہ قوم کے کیا جذبات ہیں اور شریعت کے کیا تقاضے ہیں  اُس کے مطابق قوم کو لے چلیں۔

خلیفہ جامع مسجد میں    مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی نے نماز عید کی دوگانہ پڑھائی، اسی طرح نوائط کالونی تنظیم  جمعہ مسجدمیں مولانا انصار خطیب مدنی،  مدینہ جمعہ مسجد میں مولانا ذکریا برماور ندوی، مخدومیہ جمعہ مسجد میں مولانا  نعمت اللہ عسکری ندوی، نور جمعہ مسجد میں مولانا محمد امین رکن الدین ندوی،   مسجد  احمد سعید میں مولانا جعفر فقی بھاو ندوی، سیدنا  ابوذر غفاری  جمعہ مسجد(گلمی)   میں مولانا عبدالاحد فکردے ندوی،  بلال  جمعہ مسجد  (موگلی ہونڈا) میں  مولانا منور پیشمام   ندوی،  بدریہ جمعہ مسجد میں  مولانا  عبدالغنی کولاندوی اور  مسجدامام بخار ی   میں عبداللہ ابن شفیق دامدا سنابلی نے نماز عید پڑھاتے ہوئے مسلمانوں کو عید کا پیغام دیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...