بھٹکل جماعت المسلمین چیف قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th July 2020, 6:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل جماعت المسلمین کے چیف قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی (75)  آج  بدھ شام کو مینگلور اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ دنوں سے علیل چل رہے تھے اور مینگلور کے پرائیویٹ اسپتال میں  ایڈمٹ تھے۔

مولانا کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ آپ کی ابتدائی تعلیم اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں ہوئی،  1967ء میں آپ نے   جامعہ اسلامیہ کے شعبۂ عالمیت میں اس وقت کے آخری درجہ تک تعلیم مکمل کی پھر آپ  نے  دار العلوم ندوۃ العلماء (لکھنو)   سے عالمیت کی سند حاصل کی ، آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ’’ادیب کامل‘‘ کا امتحان بھی پاس کیا ۔ فقہ شافعی پر آپ کو  خاصی مہارت حاصل تھی، آٹھ سال تک بھٹکل جامعہ اسلامیہ  میں تدریسی خدمات کے بعد بحیثیت امام مسجدِ فاروقی سے منسلک ہوئے۔آپ نے  شہرِ بھٹکل کی مستورات کی دینی درس گاہ ’’جامعۃ الصالحات‘‘ میں بحیثیت استاذ ومہتمم کئی سالوں تک درس وتدریس کی خدمات انجام دی۔ آپ علم فلکیات کے ماہرین میں سےتھے ، بھٹکل و اطراف بھٹکل میں اوقات الصلاۃ کی ترتیب کئی سالوں سے مولانا ہی فراہم کررہے تھے ، چند سال قبل آپ نے اوقات الصلوۃ کا ایک سافٹ ویر بھی تیار کیا تھا   جس کے ذریعہ کسی بھی علاقے کے نماز کے اوقات ان کے عرض البلد اورطول البلد کی جانکاری  آسانی سے معلوم کئے جا سکتے ہیں ۔

سابق قاضیٔ بھٹکل محترم جناب احمد خطیبی کے انتقال کے بعد مولانا اقبال مُلا ندوی صاحب  سن 2009 میں  بھٹکل جماعت المسلمین کے  عہدۂ قضا پر فائز ہوئے  اور آپ نے  عہدہ کا حق بخوبی نبھایا۔ آپ جامعہ اسلامیہ کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ تحفیظ القرآن بھٹکل میں صدارت کے عہدہ پر فائز تھے۔

قریب 20 روز قبل  سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے پہلے انہیں کنداپور، پھر مینگلور اسپتال لے جایا گیا تھا، کچھ دنوں تک بستر علالت  پر ہی رہ کر آج شام قریب چار بجے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

مینگلور سے ملی اطلاع کے مطابق میت بھٹکل لانے کے لئے کاغذی کاروائی جاری ہے۔ رات دیر گئے تک میت  بھٹکل پہنچنے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔