بھٹکل میں 73ویں یوم ِ آزادی کا جشن : ہرمیدان میں ملک کی ترقی اعلیٰ اور مثالی : اے سی ساجد ملا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th August 2019, 8:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:15؍اگست (ایس اؤ نیوز)ملک کی جنگ آزادی میں ہرایک دھرم، ذات، طبقہ ، نسل کے لوگ متحد ہوکر عدم تشدد کا راستہ اختیار کرتےہوئے ہر کسی نے جدوجہد کی ہے اور اس آزادی کے لئے بےشمار لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ ایسے مثالی لوگوں کو آج کے دن یاد کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے۔  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں تعلقہ میدان میں 73ویں یوم ِ آزادی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں پرچم لہرانے کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔ آزادی کے 73برسوں بعد پوری دنیا کی توجہ ہم نے اپنی طرف راغب کرنےمیں  کامیابی حاصل کی ہے۔ ترقی ، غربت کا ازالہ ، دیہاتوں کو بجلی ، پینے کا پانی سپلائی جیسے کئی ایک سہولیات کو بہم پہنچانے میں ہم سب سے آگے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے خلاء میں چندریانا2منصوبے کے تحت بہتر اور اعلیٰ قسم کی ترقی کی ہے۔ ہم سب کو ملک کی تعمیر ، مضبوطی اور استحکام جیسے اہم کاموں میں مصروف رہنے کی اپیل کی۔

بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کے جشن سےپہلے قحط سے متاثر تھے تو اس کے بعد سیلاب کا سامنا ہے۔ ان حالات میں ضلع انتظامیہ ، تعلقہ انتطامیہ ، تنظیمیں ، ادارے اور عوام کے تعاون سے ہم سب ان سنگین حالات کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پروگرام میں کنڑا میڈیم سے سرکاری ہائی اسکول میں اول مقام حاصل کرنے والےاین جے درشن ، لوہیت کمار این نائک، شویتا وئیدیا کو حکومت کی جانب سےلیاپ ٹاپ کا تحفہ دےکر عزت افزائی کی گئی ۔ اسی طرح اردو میڈیم سے تعلقہ کو اول ، دوم اور سوم مقام پائے صبغت اللہ ، زلفہ ، نفیہ بانو ، انگریزی میڈیم میں تعلقہ لیول پر  اول،  دوم اورسوم مقام حاصل کرنے والے چئتالی موگیر، انکت بھٹ اور شردھا پربھو ، اوشا نائک کی تہنیت کی گئی ۔

پروگرام میں استاد شری دھر شیٹھ نے استقبال اور نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا، سی پی آئی گنیش کے ایل ، تعلقہ پنچایت افسر لکشمی نارائن سوامی ، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری ، بھٹکل بلدیہ چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت صدر آدم شیخ، بی ای اؤ مونجی ، وغیرہ موجود تھے۔

نیو انگلش اسکول کی طالبات نے قومی ترانہ اور کسان ترانہ پیش کیا۔ بارش کے چلتے یوم آزادی کے موقع پر چلنے والا پولس ، این سی سی ، اسکاؤٹ گائڈس  اور طلبا کے مارچ پاسٹ پروگرام منسوخ کیاگیا۔ بھٹکل کے اے سی ساجد ملا نے سواری کے ذریعے سلامی لی۔ دیہی پولس تھانہ سب انسپکٹر روی جی نے پریڈ کی نگرانی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...