بھٹکل میں 72 ویں یوم جمہوریہ کی خوبصورت تقریب؛ بھٹکل کے بی جے پی رکن اسمبلی نے کوویڈ کے موقع پر ہیلتھ ورکروں کے ساتھ تنظیم کی بھی خدمات کا کیا اعتراف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th January 2021, 12:13 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26 جنوری (ایس او نیوز)ٰ جس طرح ملک بھر میں آج 26 جنوری کےموقع پر یوم جمہوریہ کی 72 ویں تقریب  منعقد ہوئی، بھٹکل میں بھی  سرکاری اداروں، پرائیویٹ اداروں، اسکولوں اور کالجوں میں  بھی پورے اہتمام کے ساتھ اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے  صبح 9 بجے بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم میں  بڑے پیمانے پر یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے  پرچم کشائی کرتےہوئے سلامی پیش کی۔

 سوسالہ قدیم قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم  ہر موقع اور ہر طرح کی صورتحال پر بلا مذہب و ملت اپنی  خدمات پیش کرتا رہا ہے، جس کا ہرکوئی  معترف بھی ہے، مگر  غالباً پہلی بار بی  جے پی رکن اسمبلی نے بھی  تنظیم کی خدمات کا اعتراف کیا ہے اورکوویڈ  کے موقع پر جس طرح ڈاکٹرس، ہیلتھ ورکرس  اور آشا کارکنان وغیرہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے دوران  اپنی جان کی پرواہ نہ کرتےہوئے خدمات انجام دی،  بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے اپنے صدارتی خطاب میں  کہا کہ  بھٹکل تنظیم بھی اُس میں شامل ہے جس کے کارکنوں نے سماج کی تفریق کئے بغیر  کوویڈ وباء پھیلنے کے دوران  جس طرح کی خدمات انجام دی وہ  لائق تحسین ہے۔  انہوں نے تنظیم کو اس ضمن میں  اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتےہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیا اور کہا کہ  ملک کا آئین ملک کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔ اگر لوگ اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کے بارے میں بھی آگاہ رہیں تو  ملک مزید طاقتور بن سکتا ہے۔

مارچ پاسٹ کی رنگارنگ تقریب کو دیکھنے شہر کے  لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے، تقریب میں تعلیم کے میدان سمیت اسپورٹس اور دیگر میدانوں میں نمایاں کامیابی  حاصل کرنے والوں کی تہنیت کی گئی اور اُنہیں انعامات سے نوازا گیا۔؎

بھٹکل تحصیلدار روی چندرا نے استقبال کیا، بھٹکل میونسپالٹی صدر قاسمجی پرویز، جالی پٹن پنچایت صدر  شیخ شمیم بانو، تعلقہ پنچایت  ایکزی کوٹیو آفسر پربھاکر چکنمنے، میونسپل چیف آفسر دیوراج، جالی  پٹن پنچایت چیف آفسر اجئے، سرکل پولس انسپکٹر دیواکر وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔ لیکچرر شریدھر شیٹ نے پروگرام کی نظامت کی، بلاک ایجوکیشن آفسر دیوی داس موگیر نے کلمہ تشکر ادا کیا۔ آخر میں حسب سابق  وائی ایم ایس اے   دفتر میں تمام سرکاری آفسران کے لئے چائے ناشتے کا انتظام کیا گیا تھا۔

 

یوم جمہوریہ کے موقع پر ایم ایل اے سنیل نائک کا خطاب (وڈیو ریکارڈنگ)

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس کا خطاب (وڈیو ریکارڈنگ)

یوم جمہوریہ کی مزید وڈیو

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...