بھٹکل 29/ستمبر (ایس او نیوز)بھٹکل کے تاجر جناب جاوید حُسین ارمار کی نئی دکان جے کے پلے ووڈ اینڈ ہارڈوئیرکا اُڈپی میں شاندارافتتاح عمل میں آیا۔ گھر کے ڈیکوریٹیوکے سازوسامان سمیت پلے ووڈ اور ہارڈویرکی یہ دکان اُڈپی کے امبلپاڈی جنکشن پر قائم کی گئی ہے۔
منکی کے جناب مبشرخواجہ قادرا کی شراکت میں دکان کا افتتاح منکی قاضی مولانا شکیل ندوی کی دعاوں کے ساتھ ہوا۔ منکی مدرسہ رحمانیہ کے نائب ناظم مولانا جمیل ندوی، ارشاد قاضی، فواز سُکری اور دیگر کئی لوگ اس موقع پر موجود تھے۔