بھٹکل: کورونا سے کاروبار زندگی متاثر، تجارتی سرگرمیاں لاک ڈاون کی نظر۔ پھیکی ہوگی اس بار کی بھی عید

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2021, 12:29 AM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 6/مئی (ایس او نیوز) گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کور و نا وائرس کے ساۓ میں عید الفطر کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ، کیوں کہ بھٹکل شہر کے عوام  کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ ماہ شعبان میں ہی عیدالفطر کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں لیکن اس بارعید کی تیاریوں کے حوالے سے ماضی کی طرح جوش وجذ بہ نظر نہیں آیا ، جس کی سب سے بڑی وجہ کورونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل ہیں ، ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کووڈ 19 کی نئی لہر سے جہاں عالمی تجارتی نظام درہم برہم ہے وہاں ترقی پذیرممالک کی معیشت بھی شدید بحران سے دو چار ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی لہر سے جہاں دیگر کاروبار زندگی متاثر ہے وہاں تجارتی سرگرمیاں بھی ماند پڑ چکی ہیں ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ کورونا کی وباء کے باعث بڑھتی ہوئی بیروزگاری ہے کیونکہ کووڈ 19 میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں لوگ بیروزگار ہو چکےہیں۔ 

بڑھتی بیروزگاری اور ہوشر با مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس کے باعث رواں سیزن میں ماہ شعبان میں عید الفطر کیلئے خریداری کیلئے کمی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ 15 سے 25 شعبان تک ان سلے زنانہ ومردانہ کپڑوں کی خریداری مکمل کر لی جاتی تھی اور بیشتر ٹیلرس رمضان کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں کپڑوں کی سلائی کیلئے بکنگ بند کر دیتے ہیں، لیکن رواں سیزن میں کپڑا مارکٹ ہی بند رہی جس کی وجہ سے ٹیلروں کو بھی   کپڑوں کی سلائی  کا کام نہ ملنے سے ٹیلرس کو سخت نقصان پہنچا ۔

عید الفطر کی تیاری محض نئے کپڑوں اور جوتوں کی خریداری تک محدودنہیں ہے بلکہ ماہ شعبان میں بیشتر شہری اپنے گھروں کو نیارنگ کراتے ہیں ، نئے فرنیچر کی خریداری اور دیگر گھر یلوڈ یکوریشن آئٹمز کی خریداری کو بھی ترجیح دیتے ہیں ،لیکن گزشتہ ایک سال سے جاری کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں بڑھتی بیروزگاری اور ہوشر با مہنگائی کے نتیجے میں عید الفطر کی روایتی تیاریوں میں کمی نظر آ رہی ہے ۔

اس بار لاک ڈاون کے چلتے بھٹکل رمضان بازار میں خریداری مکمل طور پر بند ہے ۔عیدالفطر جہاں ایک مذہبی تہوار ہے وہیں یہ معاشی اعتبار سے خاصا اہم موقع ہوتا ہے، اس عید کو مسلم مما لک میں خریداری کا ایک بڑاسیزن بھی سمجھا جا تا ہے۔ مگر گذشتہ سال کی طرح امسال بھی رمضان کے ماہ میں ہی  کورونا لاک ڈاون نافذ ہونے کی وجہ سے اس بار بھی مسلمان  عید الفطر کی نماز  عیدگاہ یا مساجد میں   ادا نہیں کر سکیں گے اور پھر ایک بار یہ عید پھیکی پھیکی ہی منانی ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...