بھٹکل : ای- فٹ بال نیشنل چمپیئن بنا بھٹکلی نوجوان ابراہیم گلریز - رومانیہ میں کرے گا ورلڈ چمپیئن شپ کے لئے ہندوستان کی نمائندگی 

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2023, 7:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل ،30 /  مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل کے ایک معروف کرکٹ کھلاڑی نے اب ای اسپورٹس میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے نیشنل ای اسپورٹس چمپیئن شپ(این ای ایس سی) 2023 مقابلوں میں ای - فٹ بال کے  زمرے میں نیشنل چمپیئن شپ جیت لی ہے اور آئندہ رومانیہ میں جو 15 ویں ورلڈ چمپیئن شپ (ڈبلیو ای سی) مقابلے ہونگے اس میں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع حاصل کیا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ کھیل کے مختلف زمروں میں ای اسپورٹس نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ہر سال منعقد ہوتے ہیں جس میں ای- فٹ بال بھی ایک اہم زمرہ ہے ۔  اس نیشنل لیول مقابلے میں ملک بھر سے ای - فٹ بال کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور ہر ایک کا مقصد اس چمپیئن شپ کو جیت کر رومانیہ میں ہونے والی ورلڈ چمپیئن شپ کے لئے اپنی جگہ بنانا تھا ۔ مگر قسمت نے ابراہیم گلریز کا ساتھ دیا اور اس نے بازی جیت لی ۔ 
    
ای اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " گلریز نے ای فٹ بال چمپیئن بننے کے لئے لوزرس بریکیٹ سے اپنی جدوجہد شروع کی، بھرپور استقامت اور اعلیٰ  معیار کے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اس نے سابقہ چمپیئن کوئنٹن ڈیسوزا کو پہلے راونڈ میں 3-2 اور دوسرے راونڈ میں 3-0  سے شکست دیتے ہوئے پہلی مرتبہ ورلڈ چمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کیا ۔" 
    
نیشنل چمپیئن شپ جیتنے کے بعد جب منتظمین نے ابراہیم گلریز سے اس کے احساسات پوچھے تو اس نے کہا :" سچ میں یہ بہت حیران کن ہے ۔  میں یہ شاندار کارنامہ انجام دینے کے لئے پچھلے دو چار برسوں سے کوشش کر رہا تھا ۔ اور بالآخر اب میں نے اس مقام کو حاصل کرلیا ہے تو یہ حیرتناک محسوس ہو رہا ہے ۔ میری جیت کچھ میری محنت اور کچھ قسمت کا ملا جلا نتیجہ ہے ۔ پچھلے دو چار سیزنس سے اتنی سخت محنت اور کوشش کرنے کے بعد مقابلہ جیتنے کی اس خوشی کو آپ صرف محسوس کر سکتے ہیں ۔"
    
رومانیہ میں ای - اسپورٹس کے مختلف زمروں میں ورلڈ چمپیئن شپ کے 15 ویں مقابلے 24  اگست سے 4 ستمبر 2023 تک منعقد ہونگے ۔ جس میں ای - فٹ بال ، ڈونا 2 ، ٹیکّن 7، موبائل لیجنڈس، پب جی : موبائل 2 اور سی ایس : جی او کے زمروں میں جملہ 130 ممالک کے نمائندہ کھلاڑی حصہ لیں گے اور یہ اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ ثابت ہونے جا رہا ہے ۔  ان مقابلوں کے لئے مجموعی طور پر جملہ 5 لاکھ امریکی ڈالرس ( تقریباً 4.12 کروڑ روپے) کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...