عبدالباعث، بھٹکل کا گولڈن بوائے؛ بی ای میں فرسٹ رینک کے ساتھ شاندار کامیابی؛ کیمیکل انجینرنگ میں حاصل کئے چھ گولڈ میڈلس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2018, 8:46 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 4/اگست (ایس او نیوز)  بھٹکل کے نوجوانوں کا ملک و بیرون ملک کے اسکولوں اور کالجوں میں بہترین پرفارمینس پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ  خبر یہ ہے کہ بھٹکل کے جالی روڈ کے مقیم جناب عبدالباسط کاڈلی کے فرزند عبدالباعث کاڈلی نے  آج بنگلور میں منعقدہ کانوکیشن تقریب میں چھ گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پورے بھٹکل کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

اطلاع کے مطابق عبدالباعث نے  سدّا گنگا انسٹی  ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، ٹمکور میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے  کیمیکل انجینرنگ کے فائنل بی ای میں CGPA 9.31 کے ساتھ   اول رینک حاصل کیا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ چھ گولڈ میڈل حاصل کرنے والا عبدالباعث  بھٹکل کا پہلا طالب العلم ہے۔

عبدالباعث نے  اپنی ابتدائی تعلیم نونہال سینٹرل اسکول بھٹکل سے حاصل کی، جہاں انہیں بیسٹ اسٹوڈینٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ آٹھویں کے لئے اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول  میں داخلہ لیا اورسن 2012 میں SSLC میں انہوں نے 91 فیصد اوسط کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی۔ اسی سال انجمن ہائی اسکول کی جملہ کارکردگیوں میں سرفہرست  رہنے پر انہیں وقار اسلامیہ کے   گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔ سکینڈ پی یو سی انہوں نے بھٹکل  انجمن کالج سے مکمل کیا، یہاں بھی انہوں نے 89 فیصد مارکس کے ساتھ  نمایاں کامیابی درج کی۔ عبدالباعث کبڈی  کے کھلاڑی  رہے ہیں، وہ ڈسکس تھرو کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اور ریاستی سطح پر ہیمر تھرو میں بھی حصہ لیتے ہوئے کئی انعامات حاصل کرچکے ہیں۔

بیچلر آف انجینرنگ کے لئے انہوں نے ٹمکور میں واقع سّدا گنگا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلہ لیا، جہاں کیمیکل انجینرنگ کے شعبے سے   بی ای کا فائنل امتحان اسی سال مئی میں دیا تھا۔ یہاں بھی  انہوں نے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  فرسٹ رینک حاصل کیا ہے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباعث نے بتایا کہ وہ اب  ماسٹر اِن کیمیکل انجینرنگ کریں گے۔

بھٹکل کے اس نوجوان کی شاندار کامیابی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری سمیت قائد قوم  ایس ایم سید خلیل الرحمن نے بھی   ان کی بہترین کامیابی پر انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح نمایاں کامیابی حاصل کرنے اور قوم و ملت کا نام روشن کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کے حق میں دُعا بھی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...