بھٹکل بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک نے لیا چارج: متحدہ کوشش ہی کانگریس کو جیت دلائے گی :لیڈران کا تاثر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd December 2022, 1:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل بلاک کانگریس نئے صدر کے طورپر شرالی ، چتراپور کے وینکٹیش نارائن نائک نے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔ ضلع کانگریس صدر بھیمنانائک نےنئے صدر کو کانگریس کاجھنڈا اور صدراتی عہدے کا حکم نامہ منتقل کرتےہوئے حلف دلانےکی رسم ادا کی۔

اس کے بعد خطاب کرتےہوئے ضلعی صدر بھیمنانائک نے کہاکہ ریاستی صدر کے حکم کے مطابق پارٹی کا کام ہوگا۔ اگلے ودھان سبھا ، ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت ، لوک سبھا اور گرام سبھا انتخابات کا سامنا کرنےکےلئے پارٹی کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری نئے صدر کے کندھوں پر ہے۔ راہول گاندھی ، ڈی کے شیو کمار اور سدرامیا جیسے سنئیر کانگریس لیڈران ریاست بھر کا دورہ کرتےہوئے بی جےپی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ اب کانگریس کے حمایتی ووٹرس کو ڈلیٹ کرتےہوئے بی جے پی غلط راستے کو اپنایا ہے۔ کانگریس کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بوتھ لیول پر ووٹرلسٹ کی جانچ کرنے کی اپیل کی۔ نئے صدر وینکٹیش نائک نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتےہوئے پارٹی کی تعمیر میں سبھی کا تعاون ضروری ہے اس کے لئے انہوں نے ہرایک سے بھرپورتعاون کی اپیل کی۔ ضلع کانگریس جنرل سکریٹری ایس کے بھاگوت نے بھی خطاب کیا۔

سابق وزیر کی صلاح : سابق وزیر آراین نائک نے بالواسطہ پارٹی کے اندرونی خلفشار کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ مجھے نئے صدر پر مکمل اعتماد ہے ، لیکن پچھلے ساڑھے چار سالوں سے پارٹی کی تعمیر کے لئے کام کرنےو الے سنتوش نائک کو کیوں ہٹایا گیا سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی ہے تو وجہ پوچھی جانی چاہئے تھی ،کوئی مسئلہ ہے تو اندرونی طورپر بات چیت کے ذریعے حل کرلینا تھایاپھر کوئی اور عہدہ دے کر ان کا استعفیٰ لے سکتے تھے۔ کیونکہ تمام کو متحد ہوکر پارٹی کے لئے کام کرنا ہے ۔ چند جگہوں پر خود مجھے سابق وزیر کو میٹنگ، پروگرام کے لئے دعوت نہیں دی گئی ، پوچھے جانے پر واٹس آپ پر بھیجے جانےکی بات کہی ۔ اس طرح کے رویےسےمجھے بیزارگی ہوئی ہے۔ اور متنبہ کیا کہ مجھے میدان میں متحرک ہونے کا موقع نہ دیں۔

سابق رکن اسمبلی کا جواب :سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ بلاک کانگریس صدر کی تبدیلی کسی مقصد یا مرضی سے نہیں کی گئی ہے۔ ان سے پہلے جو صد رتھے کیا انہیں بدلا نہیں گیا تھاکیا۔ جب انتخابات میں میری ہار ہوئی تو وہ خود آکر مجھے استعفیٰ دئیے۔ میں نے انہیں منع کیالیکن وہ ہماری بات نہیں سنے اور استعفیٰ دیا۔ ضلع میں بھیمنانائک بطور کانگریس ضلعی صدر کی حیثیت سے اپنے جیب کے خرچ پر پارٹی کو مضبوط ومستحکم کرنے میں جٹے ہوئےہیں۔ بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے گرام پنچایت، تعلقہ پنچایت ، ضلع پنچایت  کوئی بھی مقامی انتخابات ہوں میں پارٹی کارکنا ن کی حمایت میں ہوں۔ اگر کوئی مجھ پر نجی الزام لگاتا ہے تو میں اس کو برداشت کرلیتا ہوں۔ لیکن کارکنان پر الزام تراشی مجھے برداشت نہیں ہے۔ اب بھٹکل بلاکانگریس صدر کا جو انتخاب ہواہے وہ کارکنان نےکیا ہے میں نےنہیں کیا ہے۔ انہیں پارٹی کی تعمیر کے لئے پوری آزادی ہے، انہیں دعوت نہ دو، انہیں نہ بلاؤ ، میں نےنہ کبھی کہا ہے اور نہ کہوں گا۔

سابق وزیر آراین نائک کا جواب دیتےہوئے منکال وئیدیا نےکہاکہ آر این نائک کو سیاست میں متحرک ہونا چاہئے۔ اندر کیا کچھ چل رہاہے  ، کسی کی غلطی ہے کون صحیح ہے ، اس کا اچھی طرح سےپتہ چلے گا۔ پارٹی کے اندر گروہی بندی آج نہیں پیدا ہوئی ہے، آراین نائک کے زمانے سے یہ کانگریس میں ہے۔ کون ، کس لئےگروہ بندی کررہاہے یہ میرے سےزیادہ ،آراین نائک کو پتہ ہونےکی بات کہی تو ڈائس پر موجود آر این نائک مسکرانے لگے۔

ضلع پنچایت کی سابق صدر جئے شری موگیر، ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید، تعلقہ پنچایت سابق صدر ایشور بیلیا نائک ، سومیاگونڈ، چندرشیکھر گوڈا، وامن نائک منکی، وٹھل نائک، عبدالرووف نائطے ، شرالی گرام پنچایت صدر ریوتی نائک وغیرہ موجود تھے۔ کانگریس سیوادل کے صدر راجیش نائک نےاستقبال کیا تو وشنو دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ درگاداس نےپرارتھنا کی۔ ناگراج کریکل نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی