بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے 12ستمبر کو مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2019, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ریاست کے شمالی کرناٹکا میں سیلاب سے ہوئے کافی جانی و مالی نقصانات ہونے کے باوجود مرکزی حکومت کی طرف سے ایک پیسہ بھی امداد کے طورپر منظور نہیں کیاگیاہے۔ مرکزی حکومت کی نظراندازپالیسی کی مذمت کرتے ہوئے بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے 12ستمبر کو شہر میں احتجاج ہوگا۔

بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے کہاہےکہ اترکنڑا ضلع سمیت شمالی کرناٹکا کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش اور ڈیموں سے پانی چھوڑے جانےکےنتیجےمیں جو سیلاب آیا اور اس سے جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، عوام آج بھی تکالیف و پریشانیوں کو جھیل رہےہیں ایسے میں ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے ایک پیسہ بھی بطور امداد نہیں دیاگیا ہے ، انہی وجوہات کی بنا پر مرکزی حکومت کی پالیسی کےخلاف احتجاج کرنے کی بات کہتے ہوئے کانگریس لیڈران، کارکنان سے کہا ہےکہ مرکزی حکومت کے خلاف اعلان کئے گئے احتجاج میں لازماً شرکت کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...