بھٹکل میں کانگریس کے زیراہتمام 12 اگست کو آزادی کا امرت مہوتسوا کی مناسبت سے پیدل یاترا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th August 2022, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍اگست(ایس اؤ نیوز)ہندوستان کی  75ویں یوم آزادی (امرت مہوتسوا)کی مناسبت سے 12اگست بروزجمعہ کو بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے پیدل یاترا کا اہتمام کئےجانےکی بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے جانکاری دی  ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتےہوئے بلاک کانگریس صدر نے بتایا ہے کہ بھٹکل بلاک کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں ملک کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے شہر میں پیدل یاترا نکالنےکا فیصلہ لیاگیا ہے۔ امرت مہوتسوا کے موقع کانگریس پارٹی کی جانب سے 12 اگست بروز جمعہ کو پیدل یاترا کا اہتمام کرتےہوئے آزادی کا جشن منایاجائےگا۔ 12اگست بروز جمعہ کی صبح 30-8بجے ساگر روڈ پر واقع پولس میدان میں تمام لوگ جمع ہونگے۔ وہاں سے امرت مہوتسوا کی پیدل یاترا نکلے گی ، قومی شاہراہ سے چلتے ہوئے شرالی، بینگرے ، کائی کنی ، بستی ۔مرڈیشور سے ہوتے ہوئے مرڈیشور پہنچیں گے۔ اس سلسلے میں سبھی کارکنان سے پیدل یاترا میں شریک ہونےکی بلاک کانگریس صدر نے اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال بھی 12 ربیع الاول کو نکالا جائے گا عید میلادالنبی ﷺ کا شاندار جلوس؛ مرکزی عید میلاد کمیٹی کا اعلان

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی ١٢ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ منائی جائے گی اوراس پرمسرت موقع پر شہر میں شاندار جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس باربھٹکل میں ١٢ ربیع الاول 28 ستمبر بروز جمعرات کو ہے۔  اس بات کی اطلاع مرکزی عیدمیلاد ...

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

اے پی سی آر اُترکنڑا وفد کا کاروار جیل دورہ؛ ایک شخص کو دلائی گئی رہائی

اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک وفد نے گذشتہ روز کاروار سینٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے جیل کے اعلیٰ حکام سمیت قیدیوں سے بھی  بات چیت کی تھی، جس کے بعد جیل میں تین ماہ سے بند ایک قیدی کو جرمانہ ادا کرکے رہائی دلائی گئی ہے۔

بی جے پی کی ٹکٹ دلانے کے نام پر185کروڑ کا لین دین؛چیترا کے ساتھ آر ایس ایس کے 9 کارکن ملوث؛ کانگریس

دھوکہ دہی معاملہ میں حراست میں لی گئی چئیترا کندا پور نے کل 17 سے زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے 23 لوگوں کو ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان سے پیسے لیے۔ ٹکٹنگ کے اس کاروبار میں 40 لوگ ملوث ہیں۔ پارٹی ٹکٹ دلانے کے جھانسہ کے ذریعہ 185 کروڑ روپے لین دین کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ دلانے کے ...