سپریم کورٹ کے ریزرویشن فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ لےکر بھٹکل بلاک کانگریس کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2020, 7:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍فروری(ایس اؤ نیوز)سپریم کورٹ کی طرف سے دئیے گئے ایک فیصلے میں ریزرویشن کو بنیادی حق قرار نہیں دینے سے پسماندہ ذات، پچھڑی ذات اور پسماندہ طبقات کی  بےچینی میں اضافہ کردیا ہے۔ متعلقہ فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت فوری نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کا مطالبہ لےکر سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی قیادت میں بھٹکل بلاک کانگریس کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت صدر ہند کو میمورنڈم سونپا گیا۔

تعلقہ کے ساگر روڑ پر واقع کانگریس دفتر سے نکلے کانگریس لیڈران اور کارکنان اے سی دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی کے دوران کانگریس کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔ بھٹکل کانگریس صدر سنتوش نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی ناانصافی کو دورکرنے کے لئے دستور میں ریزرویشن کی سہولت دی گئی ہے۔ اب مظلوم طبقات  کو ریزرویشن ختم کئے جانے کا خوف ستارہاہے، تعلیم، روزگار کھوجانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ راماموگیر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ دستور کے بنیادی حقوق کو چھینے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نےکہاکہ جب سے بی جے پی اقتدار پر آئی ہے تب سے پسماندہ طبقات اور ذات کے لوگوں کے حالات دگرگوں ہونے کی  بات کہی۔

کانگریس لیڈر سومیا گونڈ نے کہاکہ دیوراج ارس کے زمینات سدھار منصوبے کے بعد ہمار ے لوگوں کو  کھانے کے لئے کھانا ، رہنے کے لئے گھر کی سہولیات میسر ہورہی ہیں۔ ریزرویشن کے ذریعے ہمارے لوگ سماجی سطح پر ترقی کی کوشش میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ابھی تعلیمی سطح پر ترقی ہونا باقی ہے۔ اسی مرحلےمیں ریزرویشن رد کیاجاتاہے تو ہم سب مشکلات میں گھر جانے کی بات کہی۔ اے سی دفتر کے افسر ایل اے ہیگڈے نے میمورنڈم وصول کئے۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر، وینکٹیش نائک، جئے لکشمی گونڈ، وشنو دیواڑیگا، عبدالمجید، ایف کے موگیر، موہن گونڈ، کے جی نائک، نارائن بی نائک، ستیش پجاری ، ناگیش دیواڑیگا، سچن نائک، رمیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔