جالی پٹن پنچایت میں اندھا دربار : ہاسن کے ایک فردکے نام پر جعلی ڈیتھ سرٹیفکٹ کی تیاری ؛کروڑوں رقم لوٹنے کی سازش کا پردہ فاش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th January 2022, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کی جالی پٹن پنچایت میں جاری اندھا دربار ختم ہوتانظر نہیں آرہاہے۔ جالی پٹن پنچایت کے چیف آفیسر کی جعلی دستخط کے ساتھ ایک شخص کو  دستاویز دینےکے الزام میں وہاں کا عملہ اسماعیل گُبِّی جیل جانے کا معاملہ تازہ  ہی تھا کہ ایک اورموت کی  جعلی دستاویز تیارکرکے کروڑوں روپیہ لوٹنے کی کوشش  کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جالی پٹن پنچایت میں 4اگست 2021کو میناکشی بی ایچ ، جنگن گدے جالی کےنام پر ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ جس میں ان کے بیٹے ایچ وی ہرش وردھن کی ڈیتھ سرٹیفکٹ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ عرضی کے ساتھ ہرش وردھن بنگلورو کے منی پال اسپتال میں 21جولائی 2021کو سینے میں درد ہونے کی وجہ علاج کئےجانےکی ایک دستاویز بھی منسلک کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جالی پنچایت کے اہلکار نے عرضی قبول کرتےہوئے ایچ وی ہرش وردھن نامی فردکی 27 جولائی کو موت ہونےکی رپورٹ تیار کرتےہوئے 13ستمبر 2021کو ڈیتھ سرٹیفکٹ متعلقہ عرضی دار کو سونپ دیا ہے۔ اسی ڈیتھ سرٹیفکٹ کی بنیاد پر عرضی دار نے انشورنس کمپنی کو عرضی دی ہے ۔ انشورنس کمپنی کے افسران مہلوک اور اس کے وارثوں کے متعلق معلومات اکٹھا کرنےکی شروعات کرتےہوئے جب جالی پٹن پنچایت پہنچے تو یہاں پر ہونے والے اندھا دربار کے متعلق انکشاف ہوا۔

عرضی دار اور ہلاک ہونے والےکون ؟:موصولہ اطلاع کے مطابق مرنے والا اور عرضی دینے والی اس کی ماں دونوں بھی ہاسن سے تعلق رکھتے ہیں۔ بھٹکل میں ان کی رہائش نہیں ہے اور جس فردکے نام پر مرنے کی جعلی دستاویز تیار کی گئی ہے وہ مرا ہی نہیں بلکہ زندہ ہے ۔

ظاہری طورپر اتنا پتہ چلتا ہے کہ  جالی پٹن پنچایت کے اہلکار جالی پٹن پنچایت کے جنگن گدے کے پتے پر مہلوک اور اس کی ماں رہائش پذیر ہونےکی جعلی دستاویزات تیا ر کرکے یہ کارستانی کی ہے۔ عرضی کےساتھ منسلک کردہ پنچ نامہ میں درج نام ، فون نمبروغیرہ سب جعلی ہیں جس سے شکوک مزید گہرے ہوگئے ہیں۔

انشورنش کمپنی کے ذرائع کے مطابق کروڑ سے زائد رقم لوٹنے کی سازش رچی جانے کی بات معلوم ہوئی ہے۔ جالی کے یوتھ لیڈر ہریش نائک نے دستاویزات کوجمع کیا ہے ۔ اس بات کی بگھی جانکاری ملی ہے کہ جعلی دستاویزات کا معاملہ سامنے آتے ہی جالی پٹن پنچایت کا ایک اہلکارراتوں رات  اس سلسلےمیں جانچ کا مطالبہ لےکر پولس تھانہ پہنچ گیا ہے۔ بھٹکل شہری تھانہ پولس نے ایف آئی آر درج کرلینے کے بعد جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔