بھٹکل کے نابینا کلاکار شائیل نے ایس ایس ایل سی میں حاصل کیے70 فیصد مارکس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd May 2019, 8:52 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل2/مئی (ایس او نیوز) اپنی گلوکاری، اداکاری اور دل خوش کرنے والی بات سے لوگوں کا دل جیتنے والے بھٹکل مُنڈلّی کے رہائشی نابینا کلاکار شائیل اینتھونی گومز نے ایس ایس ایل سی امتحان میں 70 فیصد مارکس اسکور کرتے ہوئے اپنے والدین اور چاہنے والوں کے لئے شادمانی کا موقع فراہم کیا ہے۔

 شائیل گومز نے کنڑا میں 76، انگریزی میں 65، سوشیالوجی میں 92،پولیٹکل سائنس میں 65، ہندی میں 83اورسماجی تعلیم میں 44مارکس حاصل کیے ہیں۔دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم شائیل نے حساب اور سائنس کے مضمون کے بدلے میں پولیٹکل سائنس اور سوشیالوجی کے مضامین چن لیے تھے۔ معذور بچوں کے لئے امتحان دینے کے قوانین کے مطابق منڈلّی کے اسکول میں شائیل کو امتحان دینے کے لئے اس سے کم درجے میں پڑھنے والے یعنی ۹ ویں جماعت کے دیا نند نامی ایک طالب علم کو معاون کے طور پر فراہم کیا گیا تھا۔ شائیل کی طرف سے سوالات کے جوابات زبانی بتانے پر اس کے معاون نے اسے جوابی پرچے پر لکھنے کا کام انجام دیا۔

 شائیل نے منڈلّی کے جس اسکول سے امتحان دیا، اس اسکول میں پڑھائی کرنے والے عام بچوں میں سے28طلبہ نے ایس ایس ایل سی کا امتحان پاس کیا۔لیکن خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے 20طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے شائیل سے کم مارکس حاصل کیے ہیں اور ان کا فیصد 70سے کم آیا ہے۔شائیل کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس نے اپنے گھر پر ہی برائیل طرز تحریر میں پڑھائی کرتے ہوئے اپنے امتحان کی تیاری کی تھی۔جبکہ نوٹس تیار کرنے میں اس کی والدہ لیلا اس کی مدد کیا کرتی تھی۔شائیل کو پڑھانے والے مادیوا نائک نے شائیل کے قوت حافظہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے طلبہ کو  جس طرح پڑھایا جاتا ہے اس طرح شائیل کو نہیں پڑھایا جاسکتا۔ لیکن ہم اسے جوبات بھی سمجھاتے، اسے وہ پوری طرح یاد کرلیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ شائیل کی کامیابی سے ہمیں بھی فخر محسوس ہورہا ہے۔

 معلوم ہواہے کہ شائیل اب گروسدھیندرا کالج میں پی یوسی کی آرٹس فیکلٹی میں داخلہ لینا چاہتا ہے۔حال ہی میں معذور بچوں کی زندگی پر بنی کنڑا فلم ’ویروپا‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں شائیل نے اداکاری کی ہے۔شائیل کی اس کامیابی پر اس کے چاہنے والوں نے ستائش کرتے ہوئے شاندار مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...