بھٹکل کے بیلکے پر موجود شیرور چک پوسٹ کو منتقل کرنے پنچایت کی جانب سے ڈی سی کو خط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2019, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کی سرحد بیلکے  گرام پنچایت حدود کے سروے نمبر 223پر قومی شاہراہ اتھارٹی کی جانب سے ٹول گیٹ کی تعمیر کی گئی ہے ، اس سےمتصل اترکنڑا ضلع حددو میں شامل ٹول گیٹ کے پیچھے تعمیر کئے گئے شیرور پولس چک پوسٹ کو وہاں سے نکال کر اُڈپی ضلع کی سرحد میں منتقل کرنے کا مطالبہ لےکر بیلکے گرام پنچایت کی جانب سے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کو خط لکھاگیاہے۔

اترکنڑا ضلع کے سرحد ی علاقے بیلکے گرام پنچایت حددو کے گورٹے اور نو ج علاقے میں عوام اپنی بنیادی سہولیات جیسے گھر ، ٹائلٹ کی تعمیر وغیرہ کے لئے مٹی، ریت ، پتھر وغیرہ شیرور، کنداپور اور بھٹکل سے لے آتے ہیں، جی پی ایس اور لائسنس والی سواریوں کو بھی چک پوسٹ پر ہراساں کیاجارہاہے، نوج، ککوڈ، ہیر بوڈکی ، ہینجلو جیسی دیہاتوں کے عوام کو اپنی ضروریات کی اشیاء لانے کے لئے کوئی متبادل راستہ نہیں ہونے سے مجبوری میں اسی راستے سے گزر نا ہوتاہے، پڑوسی ضلع کے چک پوسٹ پر ہونے والی ہراسانی سے پنچایت کو علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں ہوپارہاہے۔ ان وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے اُڈپی ضلع کے پولس چک پوسٹ کو فوری طورپر منتقل کرنے پنچایت کے صدر رمیش نائک نے مانگ کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...