بھٹکل کے بیلکے گرام پنچایت حدود میں بار اینڈ ریسٹورنٹ کی مخالفت: دیہی عوام نے سونپا اے سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2020, 9:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :24؍فروری(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کے گورٹے کراس کے قریب نجی زمین پر بار اینڈ ریسٹورنٹ کی شروعات  کے لئے پس پردہ کوششیں جاری ہیں۔ اس کو کسی حال میں بھی منظوری نہ دینے کا مطالبہ لے کر علاقہ کے عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہے کہ جس زمین پر بار اینڈ ریسٹورنٹ کھولا جارہاہے اس کے قریب ہی اسکول ہے،روزانہ  اسکول اور کالج کے بچے اسی راستے سے گزرتے ہیں، متعلقہ روڈ پر غیرقانونی شراب کی دکان بھی ہے، وہاں موجود جھاڑیوں کے نیچے بیٹھ کر شراب پینا عام ہے، اب وہاں سرکاری منظوری کے ساتھ بار اینڈ ریسٹورنٹ شروع کیا جاتاہے تو سماجی صحت پر اور بھی برے اثرات مرتب ہونگے۔ بچے ، نوجوان بھی نشے کے عادی بن سکتے ہیں۔ پڑوس کی سڑک سے روزانہ کانمدلو، گنجی کیری، ہوسگدے سمیت کئی دیہاتوں کو آنے جانے والوں کے لئے پریشانی ہوگی۔ غریب لوگ اپنی کمائی کا پیسہ شراب پر خرچ کریں گے تو زندگی کیسے چلے گی۔ مجموعی طورپر عوامی زندگی برباد ہوجائے گی۔ اس سلسلےمیں افسران کڑے اقدام اٹھاتے ہوئے باراینڈ ریسٹورنٹ کو منظوری نہ دیں۔ اگر پروانہ دیاگیا تو سخت احتجاج کرنےکی عوام نے دھمکی دی ہے۔ اے سی دفتر کے افسر ایل اے ہیگڈے نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر گریش نائک، ناگپا نائک، رامانائک، ہونپا نائک، دیویندر نائک، چندراوتی نائک، للتا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...