بھٹکل 6 مئی (ایس او نیوز) کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر بھٹکل میں فائر بریگیڈ کی گاڑی کے ذریعے بھٹکل کی سرکاری عمارتوں بالخصوص منی ودھان سودھا، سرکاری اسپتال، میونسپل بلڈنگ سمیت بازار اور مارکٹ وغیرہ میں جراثیم مار دوائیں چھڑکائیں گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے یہ کاروائی انجام دی گئی، اس موقع پر میونسپل چیف آفسر دیوراج، ہیلتھ آفسر سوجیا سومن، فائر بریگیڈ کی طرف سے تھانہ آفسر رمیش سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔