بھٹکل:19؍اگست)ایس اؤ نیوز)شمالی کرناٹکا کے اضلاع میں مختلف مقامات پر سیلاب سےمتاثرین کی راحت کاری کے لئے بھٹکل آٹو ڈرائیور اور مالکان یونین کی جانب سے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کوبذریعہ ڈی ڈی 25ہزارروپئے کا تعاون دیاگیا۔
یونین کی طرف سے دی گئی ڈی ڈی کو تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے قبول کیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر کرشنا نائک آسارکیری ، نائب صدر لچمیا نائک، ناصر، پروین ، پرمیشور ، پانڈو، فیاض پٹیل ، گنپتی نائک، ناگراج ، جینت نائک وغیرہ موجود تھے۔