بھٹکل  میں 19فروری سے اتی کرم داروں کی طرف سے تکرارعرضی داخل کرنےکی مہم کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th February 2020, 5:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍فروری(ایس اؤ نیوز)فوریسٹ حقوق قانون کے تحت داخل کی گئی عرضیوں کو متعینہ دستاویزاتی ثبوتوں پر زور دئیے بغیر منظوری کارروائی کو انجام دینے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر کو تکرار عرضی داخل کرنےکی مہم 19فروری سے شروع کی جائے گی، اس بات کا اعلان ارینیا بھومی حقوق ہوراٹا ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے  کیا۔

وہ یہاں پیر کو تعلقہ کے پرائیویٹ ہوٹل میں بھٹکل تعلقہ ارینیا بھومی حقوق ہوراٹا گارر ویدیکے کی میٹنگ میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوریسٹ حقوق قانون میں ضلع اور زون سطح کی کمیٹیوں کے دعویٰ پر فیصلہ کرنے کے دوران متعینہ دستاویزاتی ثبوت دینے پر زور نہ دینے کی وضاحت کی گئی ہے۔ اور 75برس کی اتی کرم زمین کی حصولیابی کے لئے دستاویزات کی ضرورت نہیں ہے، روایتی فاریسٹ مکینوں کے 75برس کے عوامی رہائش پذیر علاقے کو حقوق دینے کے لئے مرکزی پچھڑی وزارت نے ریاستی حکومت کو ہدایات دی ہیں۔ گجرات ہائی کورٹ نے بھی دستاویزاتی ثبوت کو پیش کرنے پر دباؤ ڈالنے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس کے باوجود ضلع میں 63002عرضی داروں کی عرضیوں کو رد کیا گیا ہے، اس پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے  ضلع کے اتی کرم دار ڈی سی کو تکرارعرضی  دینے کی مہم منانا طئے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فاریسٹ افسران کی طرف سے اتی کرم داروں پر ظلم ، کرنے، انہیں پریشان اور ہراساں کئے جانے کے متعلق غوروفکر کرنے کے لئے 12فروری کو میٹنگ منعقد کئے جانے کی بھی انہوں نے جانکاری دی ۔

دیوراج  گونڈا نے استقبال کیا اور آخر میں شکریہ کلمات ادا کئے۔ اس موقع پر عبدالقیوم صاحب، مادیو نائک، ضلع سنچالک سید علی ، منیر صاحب، عبدول صاحب  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔