بھٹکل میں فوریسٹ اتی کرم داروں کافوریسٹ دفتر میں افسران کے خلاف سخت احتجاج : افسران پر ہراسانی بند کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st October 2019, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم اکتوبر(ایس اؤ نیوز)  تعلقہ بھر میں فوریسٹ اتی کرم داروں کی مشکلات و پریشانیوں کو  جاری رہتے دیکھ کر منگل کو ضلعی فوریسٹ  ہوراٹا سمیتی کے صدرایڈوکیٹ  رویندر نائک کی قیادت میں سینکڑوں اتی کرم دار فوریسٹ دفتر  پہنچ کر فوریسٹ افسران کے سامنے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر رویندر نائک نے بتایا کہ جتنے بھی اتی کرم داروں نے عرضیاں جمع کرائی ہیں،  ان کے مسائل حل ہونے تک انہیں  قانونی طور پر کوئی نکال باہر نہیں کرسکتا۔  انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم نامے میں اس کو واضح کیاہے،  مرکزی فاریسٹ اور پچھڑی طبقات وزارت اور ریاستی حکومتوں نے اس سلسلے میں سرکلر بھی جاری  کیاہے۔ اس کے باوجود   مقامی افسران متعلقہ  حکم نامو ں کو کوئی حیثیت  نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  30-40 سالوں  سے جولوگ پنچایت کی منظوری لے کر  گھرکی تعمیر کرکے رہائش پذیرہوئے ہیں، اب انہیں اگر نکل جانے کو کہا جاتا ہے  تو بتائیے بھلا وہ کہاں جائیں۔ کوئی بھی افسر متعلقہ  جگہوں کا معائنہ کرے گا تو پتہ چلے گا کہ وہ لوگ کتنے سالوں سے وہاں رہتے آرہے ہیں۔ اتی کرم زمین پر کئی برسوں سے محنت مشقت سے پسینہ بہا کر کھڑی کی گئیں ناریل اور  سپاری کی فصلیں جہاں تہاں دیکھ سکتے ہیں، متعلقہ زمینات کا جی پی ایس بھی کیا جاچکا  ہے، اس کے باوجود محکمہ جنگلات کے آفسران  کسی گھر کی

 اس دوران چند اتی کرم دار عورتوں  سے سنا گیا کہ یہاں امیروں کے لئے ایک اور غریبوں کے لئے دوسرا قانون  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہی فوریسٹ   زمین پر بڑے بڑے  گھر اور بنگلے تعمیر کئے جا رہے ہیں، لیکن ہم لوگ  جو پچھلے 30-40 سالوں سے رہ رہے ہیں ایک چھوٹاسا کمرہ  اور  ٹائلٹ تعمیر کرنے نہیں  دے رہے ہیں ۔

دیوار گرنے پر اُنہیں دیوار کی مرمت کرنے نہیں دے رہے ہیں ، انہوں نے پوچھا کہ بارش کی وجہ سے جب گھر کی دیوار گرجاتی ہے تو اُس کی مرمت  کئے بغیر لوگ وہاں کیسے رہیں گے ؟ انہوں نے افسران کو متنبہ کیا کہ اگر کسی کے مکان کو درست کرنے سے روکا جاتا ہے تو ان کی کارروائی  توہینِ عدالت سمجھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  ہم کسی نئے اتی کرم کو ترغیب نہیں دے رہے ہیں، مگر جو پہلے سے ہیں ان کو  نکالنے کا کام روکنا ہوگا۔انہوں نے  فوریسٹ افسران پر الزام لگایا کہ وہ اتی کرم داروں کے خلاف جو  منہ میں آیا کہہ رہےہیں، وقت بے وقت گھر پہنچ کر انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے سوال کیا کہ  آخر یہ اختیار انہیں کس نے دیا ہے۔

انہوں نے سخت لہجہ اختیارکرتے ہوئے کہا کہجب تک افسران ا س سلسلےمیں حتمی فیصلہ نہیں سنائیں گے  اور اتی کرم داروں کو اس بات کا یقین نہیں دلائیں گے کہ وہ آئندہ کسی بھی آتی کرم داروں کو تنگ کرنے نہیں جائیں گے ہم لوگ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

اس کے بعد اے سی ایف سدرشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہم انسانی بنیادوں پر اتی کرم داروں کو موقع فراہم کرنے کی تلاش میں ہیں، قانونی حدود میں جتنا ممکن ہے وہ سب تعاون دینےکی بات کہی۔ آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا موجود تھیں۔ بھٹکل اتی کرم دار سمیتی کے دیوراج، رضوان وغیرہ موجود تھے۔ ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی کی نگرانی میں پولس بندوبست تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔