بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کا تبادلہ :ایماندار آفسران کے تبادلوں پر عوام میں حیرت ؛کے اے ایس آفیسر  اے رگھو ہونگے نئے اے سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th October 2019, 6:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:15؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کا اچانک بھٹکل سے  تبادلہ کرتےہوئے ریاستی حکومت نے حکم نامہ جاری کیا ہے، مگر اُن کی تقرری کہاں ہوگی اس تعلق سے ابھی تک کوئی حکم نامہ جاری  نہیں کیا  گیا ہے۔  بھٹکل میں ساجد ملا کی جگہ  پر کے اے ایس جونئیر گریڈ کے پروبیشنری افسر اے رگھو کا تقر ر کیاگیا ہے۔ اس طرح تعلقہ کے اہم کلیدی عہدوں پر فائز ایماندار افسران کے تبادلوں کولے کرعوام تعجب کا اظہار کیا ہے۔

ریاست میں بی جےپی کے اقتدار سنبھالتےہی تبادلوں کا دور شروع ہوگیاہے، پہلے آر ایف اؤ شنکر گوڈا کا تبادلہ ہوا تو سوشیل میڈیاپر اے ایس پی نکھیل بُلاور کے تبادلے کو لے کر کئی  باتیں  گردش میں ہیں البتہ  ان کے تبادلے کا  ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مصدقہ حکم نامہ جاری نہیں ہواہے۔ تعلقہ کے حالات کو بہتر سمجھ کر ترقی جاتی  کاموں کو انجام دینے والے اور سیلاب کے دوران راحت کاری کا بہترین انتظام کرتےہوئے عوامی ستائش پانے والے بھٹکل کے  اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کا اچانک تبادلہ ہونے پر بھی سوشیل میڈیاپر زوروں پر بحث  چل رہی ہیں اور عوام   عوامی نمائندوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ  تعلقہ میں غیرقانونی طورپر  اراضی مافیا، کان کنی  اور  غیر قانونی کارستانیوں میں اضافہ ہورہا تھا ، جب ان ایماندار  افسران نے غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کرنے کی کوشش  کی اور کئی ایک جگہوں پر دھاوا بولا تو ان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔  

خیال رہے کہ بھٹکل میں سی پی آئی اور پی ایس آئی کے بھی تبادلے ہوچکے ہیں اور اُن  کے عہدوں پر  فی الحال کوئی تقرری نہیں ہوئی ہے۔ اب بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد احمد مُلا کا تبادلہ کرنے پر لوگ حیرت کا اظہار کررہے ہیں ، لوگ اس بات کو لے کر بھی حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ  بھٹکل سے ان کا تبادلہ تو کئے جانے کا حکم صادر ہوا ہے، مگر  ان تقرر کہا کیا گیا ہے، اُس سلسلے میں ابھی تک خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

بھٹکل کے لوگ  عوامی نمائندوں پر  زوردے  رہے ہیں کہ یہ اُن کی  ذمہ داری ہے کہتعلقہ کی ہمہ جہت ترقی کی خاطر ترقی کے خواہاں افسران کو یہاں سے ہٹانے کے بجائے یہیں پر رکھ کر  قانونی خلاف وزریوں کو روکنے کی طرف توجہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...