بھٹکل اے ایس پی کی شراب سپلائی اور جوے کے خلاف سخت کارروائی؛ کیا تبادلہ کرانے کی کوشش کامیاب ہوگی ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st October 2019, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ بھر میں مکڑی کے جال کی طرح پھیلے غیر قانونی شراب سپلائی اورجوے کے  دھندوں کے خلاف جنگی پیمانے پر کارروائی کررہے اے ایس پی نکھیل مفاد پرستوں کے نشانے پرآنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تعلقہ کے مختلف دیہاتوں میں غیر قانونی شراب سپلائی کا دھندہ زوروں پرہے ، اے ایس پی نکھیل ایک ایک معاملے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ذرائع نے خبردی ہے کہ حال ہی میں ایک میٹنگ کے دوران اے ایس پی نے افسران کو سخت انتباہ دیاہے کہ  اگر کسی علاقے کے لوگ اس سلسلے میں کوئی شکایت کرتے ہیں تو متعلقہ افسران کو ہی ذمہ دار ماناجائے گا۔ جوے کو لے کر سخت کارروائی کرتےہوئے انہوں نے جوے کا دھندہ کرنےو الوں کا پسینہ اتار دیا ہے، بتایاجارہاہے کہ اس سلسلے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے کچھ لیڈران اور دھندہ کرنےو الوں نے اے ایس پی کو سمجھانےکی کوشش بھی کی ہے مگر وہ   ناکام  ثابت ہوئی ہے ۔

 ذرائع کی مانیں تو انہوں نے بعض عوامی نمائندوں سے  سے صاف صاف کہا ہے کہ وہ اپنا کام کریں اور مجھے اپنا کام کرنے دیں اور اس میں اپنی ٹانگ نہ اڑائیں۔ بتایا جارہاہے کہ  اے ایس پی کی سخت وارننگ  اور ان کے  صاف وشفاف چلن سے چند پولس افسران کو بھی ناراضگی ہوئی ہے۔ خبر ملی ہے کہ  بھٹکل میں اے ایس پی کا عہدہ سنبھالے صرف 15دن میں انہوں نے شراب سپلائی اور جوئے کے غیر قانونی اڈوں کے خلاف  جس طرح کی کاروائی کی ہے، اُس سے ناراض بعض سیاسی لیڈران   ان کا تبادلہ  کرنے  کی کوششوں میں لگ گئے ہیں ۔

اس تعلق سے اخبارنویسوں کے پوچھے گئے سوال کا واضح جواب دیتے ہوئے اے ایس پی نے کہا کہ اُنہیں تبادلہ کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری افسران ہیں، سرکار جہاں بولے گی وہاں جاکر اپنا کام کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔