بھٹکل سمیت اترکنڑا میں اے پی سی آر کمیٹی تحلیل؛ بھٹکل میں منعقدہ میٹنگ میں اے پی سی آر کو مزید مضبوط کرنے پر دیا گیا زور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd April 2021, 9:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کی بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا  کمیٹی کو  تحلیل کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں کام کو جاری رکھنے کے لئے ریاستی  اے پی سی آر رُکن  عنایت اللہ گوائی کی قیادت میں  ایک پانچ رُکنی  ایڈھاک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع اے پی سی آر کرناٹک چاپٹر کے صدر ایڈوکیٹ جناب پی عثمان نے دی۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب پی عثمان نے بتایا کہ ملکی سطح پر مظلوم و لاچار عوام کی قانونی امداد  کے لئے مشہور و معروف این جی او۔  اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس ( اے پی سی آر ) کے ریاستی ذمہ داران کی3اپریل بروز سنیچر  بھٹکل آمد پر ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس  میں  بھٹکل سمیت  اترکنڑا ضلع میں اے پی سی آر کو مزید مستحکم کرنے اور قانونی میدان میں مظلوموں اور پسماندوں کا تعاون کرنے کے پیش نظرنئی کمیٹی تشکیل دینے  موجودہ اے پی سی آر کمیٹی کوتحلیل کردیا گیا ہے  اور نئی کمیٹی کی تشکیل ہونے تک ایڈہاک کمیٹی کےذریعے  کام  کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ کا آغاز حافظ انجنئیر قاضی نذیر احمد کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ اے پی سی آر ریاستی کمیٹی کے رکن عنایت اللہ گوائی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ریاستی سکریٹری ہائی کورٹ کے وکیل محمد نیاز  نے اے پی سی آر کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اے پی سی آر  ملک بھر میں ہرایک شہری کی قانونی مدد و رہنمائی کےلئے کام کررہی ہے۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مظلوم عوام کی قانونی مدد کرنا ہرایک شہری کا فرض  ہے۔ اس موقع پر انہوں نےکہاکہ سماجی خدمات کا دائرہ الگ ہے۔ غریبوں، لاچاروں کی مدد کا کام کئی ادارے انجام دے رہے ہیں، لیکن جو جیلوں میں بند ہیں ان کی خبر گیری کوئی نہیں کرتا۔ اس سلسلےمیں اے پی سی آر سرگرم ہے اور اے پی سی آر کا کام قانونی دائرے تک محدود ہے ۔ اس کے بعد اے پی سی آر کے ریاستی صدر ہائی کورٹ کے مشہور وکیل پی عثمان نے موجودہ کمیٹی کی کارکردگی اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ بھٹکل سمیت ضلع  میں کس طرح  کےکیا قانونی طورپر کام کئےجاسکتےہیں تفصیلی گفتگوکی۔ کمیٹی کو لے کر پوچھے گئے سوالات کا  بھی انہوں نے  تشفی بخش  جواب  دیا۔

ریاستی صدر نے موجودہ کمیٹی کو تحلیل کئے جانےکی جانکاری دیتےہوئے کہاکہ اے پی سی آر کا بھٹکل اور اترکنڑا ضلع میں نیا سٹ اپ کرنا ہے۔ اس کے لئے فی الحال موجودہ کمیٹی کو تحلیل کیا گیا ہے انہوں نے  اے پی سی آر کےکام کو جاری رکھنے کے لئے ریاستی ممبر عنایت اللہ گوائی کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہاکہ آپ  ضلعی و مقامی کمیٹیوں  کی تشکیل کریں۔ اس موقع پر محمد طلحہ سدی باپا، امتیاز ادیاور، نصیف خلیفہ ، مولانا سید زبیر، قمر الدین مشائخ، ڈاکٹر ظہیر کولا  ،مولانا اقبال ، مولانا عرفان ایس ایم ندوی، سلیمان، اسماعیل،  عبدالخالق ، صفوان، انعم اعلیٰ ، یوسف ، ضوریز ، نصیف ائیکری  اور ابوالاعلیٰ   سمیت کئی  دیگر لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔