بھٹکل اسلامیہ اینگلو ہائی اسکول میں سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلوں کا انعقاد : انجمن قابلِ فخر تعلیمی ادارہ ہے : مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th December 2019, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں 10دسمبر 2019بروز پیر کو ہائی اسکول کے عثمان حسن ہال میں طلبا کے درمیان سالانہ ثقافتی مقابلوں کا انعقاد ہوا۔

سالانہ اجلاس کے پیش نظر منعقد کئے گئے اس ثقافتی مقابلے میں ہائی اسکول کے طلبا نے قرأت،حمد، نعت، نظم خوانی،  دینیات، اردو ، کنڑا، انگریزی میں تقاریر ، غزل سرائی وغیرہ میں کل 32طلبا نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ممتحن حضرات نے انہیں نمبرات سے نوازتے ہوئے اول ، دوم  اور سوم کا فیصلہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجمن سرزمین بھٹکل کا قابلِ فخر تعلیمی ادارہ ہے۔ طلبا کی طرف سے مختلف شعبہ جات کی تیاریوں کی ستائش کرتےہوئے علامہ اقبال کے

                      اسی دریا سے اٹھتی ہے وہ موجِ تند وجولاں بھی                                  نہنگوں کے نشیمن جس سے ہوتے ہیں تہہ و بالا   

شعر سے داد یتے ہوئے اساتذہ کی محنتوں کو سراہا۔ طلبا کے سامنے انجمن کے بانیان کی   کاوشوں کو سہل انداز میں رکھتے ہوئے انجمن کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔مولانا نےکہاکہ  انجمن صرف ایک نام نہیں بلکہ یہ ایک مشن ،مقصد، جدوجہد اور مستقبل کا نام ہے۔ طلبا سے کہاکہ آپ ایسے عظیم ادارے میں تعلیم حاصل کررہے ہیں  جس پر اللہ شکر ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے طلبا کوتلقین کی کہ وہ انجمن کےبانیاں کی زندگیوں کو پڑھیں۔ علم قربانیوں کا نام ہے ، محنت و کوشش کانام ہے۔ اعلیٰ سے اعلیٰ مقصد کو لےکر علم حاصل کرنے کی اپیل کرتےہوئے طلبا سے  کہاکہ صرف کمانے کے لئے تعلیم حاصل نہ کریں بلکہ آپ پوری دنیا میں اسلام کے ترجمان بن کر ابھرنے کی تمنا ظاہر کی۔

تقریب کا آغاز محمد عاکف ابن محمد الیاس شیخ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اسلامیہ اینگلو ہائی اسکول کے صدر مدرس شبیر دفعدار نے استقبالیہ کلمات اداکئے۔ مہمانوں کی گل پوشی کی گئی ۔ مولوی محمد شاہین قمر ندوی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایگزیکٹیو ممبر عبدالرحیم پٹیل نے تقریب کی صدارت کی۔ نوائط کالونی کے انچارج صدر مدرس نذیر احمد ہلویگر نے شکریہ اداکیا۔ اے آر مرزانی اور عبدالحفیظ خان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری اور ہائی اسکول کے سکریٹری عبدالواجد کولاموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...