بھٹکل انجمن ڈگری کالج کا متعلم بیاڈمنٹن شعبہ میں یونیورسٹی بلیو منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2019, 11:20 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے متعلم عبدالحسین ملک ابن عبدالسلام دامدا بیاڈمنٹن کھیل میں کرناٹکا یونیورسٹی  دھارواڑ  کے یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

19اور20ستمبر 2019کو کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام یونیورسٹی سے ملحق کالجوں کے  شعبہ بیاڈ منٹن کےطلبا کھلاڑیوں کا انتخابی ٹرائل ہوا تھا جس میں انجمن ڈگری کالج کے عبدالحسین ملک کو یونیورسٹی بلیو کےطورپر منتخب کیاگیا ہے۔ مسلسل یہ تیسرے سال بھی انجمن کالج بھٹکل کا طالب علم بیاڈ منٹن میں یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہوتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ خیال رہے کہ متعلقہ طالب علم عبدالحسین ملک ٹیبل ٹنیس میں بھی یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہواہے۔ یونیورسٹی بلیو بننے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران ، کالج پرنسپال، لکچررس، فزیکل ڈائرکٹروغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...