بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج کی طالبہ کا شاندار پرفارمینس؛ یونیورسٹی سطح پر بھٹکل کو دلایا پانچواں مقام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th September 2020, 1:27 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3 ستمبر (ایس او نیوز)   انجمن انجینرنگ کالج بھٹکل کی طالبہ فاطمہ فروہ  نے  کمپوٹرسائنس انجینئرنگ میں شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے  یونیورسٹی سطح    پر پانچواں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی ایم)   شعبہ کمپوٹرسائنس کے کو۔آرڈی نیٹر پروفیسر بھاگوت نے بتایا کہ  فاطمہ فروہ   نے پانچویں سمسٹر میں 703 مارکس حاصل کرتے ہوئے نہ صرف بھٹکل میں ٹاپ کیا بلکہ  انڈر گریجویٹ میں  SGPA   9.1 مارکس کے ساتھ کمپوٹر سائنس اینڈ انجینرنگ میں  ویشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کی ٹاپ ٹین لسٹ میں پانچواں  رینک حاصل کرتے ہوئے پورے بھٹکل کا نام روشن  کردیا۔  انہوں نے بتایا کہ فاطمہ نے دوسرے سمیسٹر میں  کیمیکل لیب میں سو فیصدی مارکس حاصل کئے تھے. اسی طرح کمپوٹرسائنس کے  MPMC , ADE, DAA, DS لیب میں بھی سو میں سو مارکس حاصل کرتے ہوئے  نمایاں کامیابی درج کی تھی۔

محمد یحیٰ دامدا ابو اورفرحت یحیٰ کی   دُختر فاطمہ فروہ   نے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی بھٹکل کے تمام سیمسٹروں میں  اول نمبرات سے کامیاب رہی ہیں۔ جبکہ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ پروفیسر انل کڈلے اور کمپوٹر سائنس انجینرنگ کے کو۔آرڈی نیٹر  پروفیسر بھاگوت  کی سرپرستی میں  وہ اس وقت بھومیکا، فاطمہ سِمرا اور  نیویدیتا کے ساتھ "لائیو پروجکٹ آف انڈسٹری ورک  فروم ہوم" پر انٹرن شپ کررہی ہیں۔ 

فاطمہ فروہ   کی اس نمایاں کامیابی پر انجمن کے صدرقاضیا محمد مزمل، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، کالج سکریٹری  محی الدین رکن الدین،    اے آئی ٹی ایم کے پرنسپل مشتاق بھاوی کٹّی، نائب پرنسپال ڈاکٹر فالا چندرا، ہیڈ آف ڈی ڈپارٹمنٹ انل کڈلے اور  پروفیسر بھاگوت سمیت کالج کے دیگر  اسٹاف نے  انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔