بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کے سبھی پرائمری اسکولوں کا مشترکہ سالانہ جلسے کا انعقاد : انجمن علم کا گہوارہ ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے : مہمانو ں کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2019, 9:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:08؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے سبھی پرائمرای سکولوں انجمن آزاد، نور، تکیہ ، اردو میڈیم ، انگلش میڈیم اور الفطرہ اسلامک پری اسکول  کا مشترکہ سالانہ جلسہ 8دسمبر 2019بروز اتوار کو خدیجہ سید علی کیمپس میں منایاگیا ۔

جلسہ میں مہمان خصوصی کے طورپر بھٹکل سرکاری اسپتال کی ماہر دانت  شریمتی  ڈاکٹر ڈی شروتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے غریب ہوں کہ امیر ،طلبا کا پس منظر اہمیت نہیں رکھتا بلکہ والدین و سرپرستوں کی عملی چاہت اور بچوں کو دی جانے والی ترغیب اہم ہوتی ہے جو انہیں تعلیم کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کی ہمت بڑھاتی ہے۔ بچوں کو خود ان کی اپنی صلاحیت کی بنیاد پر پرورش و ترقی پانے کا موقع فراہم کریں تاکہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو۔

،مہمان اعزازی کی حیثیت سے کالی کٹ سے تشریف فرما  ماہر شخصی تعمیرمحترمہ اصیلا مصباح نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ انجمن کا ہم سب کا شکریہ اداکرناچاہئے کہ انہوں نے ایل کے جی سے لےکر انجنئیرنگ تک کی تعلیم کےلئے اپنے گھر میں موقع فراہم کیا ہے۔ طلبا سے کہاکہ علم کو خرچ کریں یعنی ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کریں یہ گھٹتا نہیں بلکہ بڑھتاہے۔ کسی بھی کورس کو لیتے ہیں اس کو مکمل کریں ادھورا نہ چھوڑنے کی تلقین کی۔ انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی پرنسپال محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم نے طلبا  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے درمیان جو بھی اہم شخصیات ہیں ان کی قدر کریں ، انہی کی جانفشانی اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انجمن کے گلشن میں کئی رنگین پھول کھلے ہیں ۔ انجمن صدسالہ جشن زنانہ کمیٹی کی کنونیر محترمہ سیمہ نذیر احمد قاسمجی نے جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے انجمن کی تاریخ پر مختصراً روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ابھی تعلیم کے آسمان باقی ہیں جنہیں چھونا ہے۔ آج کے یہی بچے کل ان خوابوں کی تعبیر بنیں گے ۔ انہوں نے پرائمری اسکولوں کے بچوں کی طرف سے پیش کئے مختلف ثقافتی پروگراموں کی ستائش کی ۔ ڈائس پر کوکورآڈنیٹر لیڈیز کمیٹی محترمہ طالعہ معلم موجود تھیں۔

جلسہ کا آغازانجمن انگلش میڈیم ہائرپرائمری اسکول کی طالبہ مریم سہا کی تلاوت قرآن سے ہوا، جس کا ترجمہ اسی اسکول کی طالبہ  نجدہ نے پیش کیا۔ اسی اسکول کی طالبہ   صفانہ اور ان کے ساتھیوں کی حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ انجمن اردو  پرائمری اسکول کی طالبات نفیسہ اور ساتھیوں نے ہدیہ نعت پیش کی۔ انجمن نورپرائمر ی اسکول کی عائشہ حنا مٹا نے استقبال کیا تو الفطرہ اسلامک پری اسکول کی عمیمہ نے شکریہ ادا کیا۔ جلسےکے دورانانجمن  پرائمری آزاد کی صدرمدرسہ محترمہ  شمیم چامنڈی ، انجمن نور کی  صدر مدرسہ محترمہ رضمی کوبٹے ، انجمن انگلش میڈیم ہائرپرائمری اور الفطرہ کی صدرمدرسہ محترمہ  شہناز جوکاکو ، انجمن تکیہ کی صدر مدرسہ محترمہ  رمشا خلیفہ اورانجمن  اردو پرائمری کی صدرمدرسہ محترمہ  قدسیہ بیگم  کی تہنیت کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...