بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کی سبکدوش انتظامیہ سے نئی انتظامیہ کے لئے 10ارکان منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th December 2019, 8:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سبکدوش ہونے والی مجلس انتظامیہ سے نئی مجلس انتظامیہ 2020-2024تک کے لئے 10اراکین کا انتخاب 14دسمبر 2019بروز سنیچر کو عمل میں آیا ۔ انجمن کے ناظم انتخابات محمد اسحق شاہ بندری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کل 95.5فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ سبکدوش انتظامیہ سے نئی انتظامیہ کے لئے منتخب ہونے والے اراکین کے نام اس طرح ہیں۔

محمد اسحق شاہ بندری (ناظم انتخابات)،سید آصف دامودی،محمد محسن شاہ بندری ، ڈاکٹرمحمد زبیر کولا،ڈاکٹرسید سلیم  ایس ایم ،سید احمد پرویز ایس ایم ، سید عبدالرحمن باطنؔ، عبدلواجد کولا، مولانامحمد  طلحہ رکن الدین ندوی  ، محمد آفتاب قمری ۔

نومنتخب تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ناظم انتخابات نے تمام ووٹرس کا بے انتہا تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا ہے۔ اور بقیہ عوامی انتخابات 29جنوری 2020کو ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے تمام اراکین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...