بھٹکل انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول کا تہنتی اجلاس : فاطمہ رفا اور ارزش کو دختر انجمن کا گولڈ میڈل ، موذینہ رحمت اور شوریٰ کو ملا سلور میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd June 2022, 12:14 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍ جون   (ایس اؤ نیوز)   انجمن گرلس  انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل کی ہونہار طالبات کو ایوارڈ اور تہنیت پیش کرنے آمینہ پیلیس میں   تہنیتی پروگرام منعقد  ہوا جس میں  سال 2020-21اور سال 2021-22کےدختر انجمن  کا گولڈ میڈل ایوارڈ سمیت ،اسکول کی  ایمننٹ اسٹوڈنٹس اور سب سے زائد مارکس حاصل ر کرنے والی ایس ایس ایل سی کی  طالبات کو خصوصی  ایوارڈ سے نوازا گیا ۔    

پروگرام میں سال 2021-22کا  ’ دخترا نجمن گولڈ میڈل ‘ ایوارڈ  فاطمہ رفا بنت رئیس احمد نے حاصل کیا جبکہ موذینہ رحمت بنت محمد ظفر اللہ کو  ایمیننٹ اسٹوڈینٹس قرار دیتے ہوئے سلور میڈل سے نوازا گیا۔

 نفا ناز بنت نور محمد منیگار کو سال 2020-21کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے پر ہائیسٹ  مارکس حاصل کرنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اسی طرح سال 2020-21کی دختر انجمن کا گولڈ میڈل ایوارڈ ارزش بنت اسماعیل اُگا  نے حاصل کیا اسی طرح ایمننٹ اسٹوڈینٹ کا سلور میڈل  شوریٰ بنت محمد بلال شاہد نے حاصل کیا۔

انجمن لیڈیز اڈوائزری کونسل کی چیرمن محترمہ سیما قاسمجی نے تہنیتی جلسہ کی صدارت کی۔ بھٹکل لائف کئیر اسپتال کی گائناکولوجسٹ محترمہ ڈاکٹر زیبا ناز مہمان خصوصی کے طورپر اور صدر انجمن قاضیا مزمل صاحب کی اہلیہ محترمہ  زاہدہ پروین اعزازی مہمان کے طورپرطالبات سے خطاب کیا۔

اجلاس کاآغاز طالبہ شمامہ کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔عزیزی بشریٰ اور عزیزی خدیجہ نسرین نے اردو اور انگریزی میں تلاوت کردہ قرآنی آیات کا  ترجمہ پیش کیا۔ عزیزی بی بی عائشہ محتشم نے حمد اور عزیزی ہاجرہ شمامہ اور ساتھیوں نے نعت پیش کی۔ عزیزی شمائلہ اور ان کے ساتھیوں نے انجمن کا ترانہ سنایا ۔ محترمہ سمیرہ کندن گوڈا نے استقبال کیا ۔ ہائی اسکول کی صدرمدرسہ محترمہ صبا دامدا نے ہائی اسکول کی سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ محترمہ نہا سوداگر نے  کلمات  تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر انجمن ہائی اسکول بستی روڈ کی صدرمدرسہ محترمہ  عطیہ عبدالرحمن  سمیت اساتذہ، طالبات اور والدین شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

موڈ بیدری میں انجینئرنگ کالج کمپاونڈ کی دیوار گرنے سے 4 کاروں کو نقصان 

میجارو گرام پنچایت حدود میں واقع مینگلورو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ (مائٹ) کی کمپاونڈ وال بھاری برسات کی وجہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں حالانکہ کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا مگر وہاں پارک کی گئی طلبہ اور والدین کی 4 کاروں کو نقصان پہنچا ۔ 

اتر کنڑا ضلع میں موسلادھار بارش جاری : یلاپور میں بجلی لائن درستی کے دوران ایک شخص فوت ،درخت اور بجلی کے کھمبے گرنےسے نقصانات

اترکنڑا ضلع میں منگل کو بھی موسلادھار بارش جاری رہی۔ کاروار، بھٹکل ، سرسی ، یلاپور سمیت کئی تعلقہ جات میں رک رک کر طوفانی ہواؤں کےساتھ تیز رفتار بارش برستی رہی ہے۔ سڑکیں، قومی شاہراہیں ، گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونےسے چھوٹے چھوٹے تالاب بن گئے ہیں ، بجلی کے کھمبے اور ...

بھٹکل سمیت اُترکنڑا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ کل بدھ کو بھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان

بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جسے  دیکھتے ہوئے اُترکنڑا  ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن نے کل بدھ کو بھی پیشگی حفاظتی انتظامات کے تحت  اسکول اور کالجس سمیت تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ بھٹکل کی طرح ہوناور، کمٹہ ، انکولہ اور کاروار میں ...