بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے پروفیسر اقبال احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th February 2020, 1:34 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍فروری(ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ الکٹریکل کے پروفیسر اقبال احمد اے کے کو بیلگام کی ویشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی (وی ٹی یو ) کی طرف سے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی ) کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔

اقبال احمد نے ’سافٹ کمپیوٹنگ اپلکیشن فار فورکاسٹنگ اینڈ کنٹرول آف ڈائنامکل سسٹم‘ کے موضوع پرپی اے انجنئیرنگ کالج کے پروفیسر  ڈاکٹر محمد فضل عظیم کی رہنمائی میں اپنا مقالہ پیش کیاتھا۔ وی ٹی یو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں 8فروری کو یونیورسٹی کے کانوکیشن میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی ڈگری سے نوازا۔ ڈاکٹر اقبال احمد پی ایچ ڈی سند یافتہ ہونے پر انجمن انتظامیہ ، کالج پرنسپال، ہم پیشہ ساتھی اور طلبا وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اقبال احمد 1998سے انجمن انجنئیرنگ کالج کے شعبہ الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس میں بحیثیت پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی جرنلس میں بھی ان کے مضامین شائع ہوئے ہیں اور قومی سطح کے سمینار میں شریک ہوتے ہوئے اپنے مقالوں کو پیش کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی