بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے دو طلبا فٹ بال میں بہترین کارکردگی پرکرناٹکا دھارواڑ یونیورسٹی بلیو منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2019, 9:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:08؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے دو متعلم بی کام ففتھ سم کے افتخار احمدابن اقبال صاحب  اور بی کام فسٹ سم کے عبدالعزیز ابن عبدالقادربوڈجی کھیل کے میدان میں اپنے بہترین کاکردگی کی بنیاد پر کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی فٹ بال ٹیم کے لئے منتخب ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو ہونے کا اعزاز پایا ہے۔

3۔4اور 5اکتوبر 2019کو کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے رانی چنما اسٹیڈیم میں یونیورسٹی فٹ بال ٹیم کے لئے سلیکشن رکھا گیا تھا جس میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق کالجوں کے قریب 90طلبا کھلاڑی سلیکشن کیمپ میں شامل ہوئے تھے۔ ان سبھی میں اپنے بہترکھیل مظاہرے کی بنیاد پر افتخار اور بوڈجی نامی انجمن کے طلبا یونیورسٹی ٹیم کے لئے منتخب کئے گئے۔ یہ دونوں طلبا 9سے 18دسمبر 2019تک ریاست تمل ناڈو کے ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ویلور میں کھیلے جانے والے آل انڈیا ساؤتھ زون انٹر یونیورسٹی مین فٹ بال ٹورنامنٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی کی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ کالج طلبا کھلاڑیوں کے یونیورسٹی بلیو منتخب ہونے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران ، پرنسپال ، اساتذہ ، فزیکل ڈائرکٹر سمیت بیفا اوربھٹکل  مسلم یوتھ فیڈریشن نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...