بھٹکل: انجمن ڈگری کالج فور ویمن کے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے فائنل امتحانات میں شاندار نتائج؛ حمنہ ملا ، عائشہ سودا اورخدیجہ ضحیٰ  اول نمبر سے کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2022, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :20؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن ڈگری کالج فور ویمن بھٹکل کی طالبات نے بی اے ، بی ایس سی اور بی کام  چھٹے سیمسٹرکے سالانہ امتحانات میں شاندار نتائج درج کرتےہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کیاہے۔

کالج پرنسپال محترمہ رئیسہ شیخ کی جانب سے جاری  اخباری بیان کے مطابق ستمبر اکتوبر 2022میں اکّا مہا دیو ی یونیورسٹی وجئے پورا کی جانب سے منعقدہ 6سم کے امتحانات میں شعبہ بیچلر آف  آرٹس میں 94.5فی صد ، شعبہ کامرس میں 94فی صد اور شعبہ سائنس میں 84فی صد نتائج درج ہوئے ہیں۔

 بی اے فائنل میں 37 طالبات  میں سے   35طالبات کامیاب ہوئی ہیں  جس میں  15امتیازی  نمبرات کے ساتھ اور13فرسٹ کلاس  سے کامیاب ہوئی ہیں۔ حمنہ بنت محمد سمیع اللہ ملا نے 3700میں  3324نمبرات (89.84فی صد) کے ساتھ کالج سطح پر اول  نمبر سے کامیاب  ہوئی ہیں۔

بی کام  میں 77میں سے 72طالبات کامیاب ہوئی ہیں جس   میں   35امتیازی، 26فرسٹ کلاس اور 3سکینڈ کلاس  کا درجہ پائی ہیں ۔ اس شعبہ میں  عائشہ سودا بنت شعیب رکن الدین نے 4200میں سے 3904نمبرات (92.95فی صد) کے ساتھ کالج کی سطح پر اول مقام پر ہیں۔

 بی ایس سی میں 53میں سے 45طالبات کامیاب ہوئی ہیں جن میں سے 28امتیازی ،15فرسٹ کلاس اور ایک سکینڈ  کلاس سے کامیاب  ہوئی ہیں۔ خدیجہ ضحیٰ  بنت عبدالرحمن رکن الدین نے  4100میں  3890نمبرات (95.02فی صد) کے ساتھ کالج کی سطح پر اول مقام سے کامیاب ہوئی ہیں۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران ، کالج پرنسپال ، اساتذہ وغیرہ نے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال بھی 12 ربیع الاول کو نکالا جائے گا عید میلادالنبی ﷺ کا شاندار جلوس؛ مرکزی عید میلاد کمیٹی کا اعلان

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی ١٢ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ منائی جائے گی اوراس پرمسرت موقع پر شہر میں شاندار جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس باربھٹکل میں ١٢ ربیع الاول 28 ستمبر بروز جمعرات کو ہے۔  اس بات کی اطلاع مرکزی عیدمیلاد ...

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

اے پی سی آر اُترکنڑا وفد کا کاروار جیل دورہ؛ ایک شخص کو دلائی گئی رہائی

اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک وفد نے گذشتہ روز کاروار سینٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے جیل کے اعلیٰ حکام سمیت قیدیوں سے بھی  بات چیت کی تھی، جس کے بعد جیل میں تین ماہ سے بند ایک قیدی کو جرمانہ ادا کرکے رہائی دلائی گئی ہے۔

بی جے پی کی ٹکٹ دلانے کے نام پر185کروڑ کا لین دین؛چیترا کے ساتھ آر ایس ایس کے 9 کارکن ملوث؛ کانگریس

دھوکہ دہی معاملہ میں حراست میں لی گئی چئیترا کندا پور نے کل 17 سے زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے 23 لوگوں کو ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان سے پیسے لیے۔ ٹکٹنگ کے اس کاروبار میں 40 لوگ ملوث ہیں۔ پارٹی ٹکٹ دلانے کے جھانسہ کے ذریعہ 185 کروڑ روپے لین دین کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ دلانے کے ...