بھٹکل انجمن کالج آف ایجوکیشن کا بی ایڈ کے امتحانات میں شاندار مظاہر ہ :100فی صد کامیابی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th April 2021, 2:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سرپرستی چلنے والی انجمن کالج آف ایجوکیشن نے دھارواڑ یونیورسٹی کی طرف سے منعقد کئے گئے بی ایڈ کے فسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے امتحانات میں 100فی صد نتائج حاصل کرتےہوئے پھر ایک بار تعلیمی معیار بہترین ہونے کو ثابت کیا ہے۔

انجمن کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپال ڈاکٹر ذکیہ زرزری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بی ایڈ کے فسٹ سمسٹر میں شریک ہوئےسبھی 35طلبا وطالبات نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔کالج کی تین لڑکیاں نورِ رینا، ونئے شری اور توضیہ پروین نے 571نمبرات لے کر کالج کی سطح پر مشترکہ طورپر اول مقام حاصل کی ہیں۔ طلبا میں سب سے ٹاپ پوزیشن 95.17فی صد کو حاصل ہے تو آخری پوزیشن 76.67فی صد ہے۔

اسی طرح بی ایڈ کے تھرڈ سمسٹر میں بھی امتحان میں حاضر ہوئے 43طلبا وطالبات نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج کی سطح پر تہیہ تسکین نے 549نمبرات (91.50فی صد) کے ساتھ اول ، شویتا جی نائک 547نمبرات (91.17فی صد) کے  ساتھ دوم اور نویدیتا اشوک بھومکراور اسراء شاہ بندری نے مشترکہ طورپر 545نمبرات (90.83فی صد) کے ساتھ سوم مقام حاصل کیاہے۔ اسی طرح عائشہ صبا اوراشونی شنیار نائک نے 543نمبرات (90.5فی صد) کے ساتھ چوتھا اور پدماگوڈا نے 540نمبرات (90فی صد)کے ساتھ پانچواں مقام پایا ہے۔ جب کہ آخری پوزیشن کے متعلم 81.50فی صد نمبرات حاصل کرنا معیاری تعلیم کا بین ثبوت ہے۔ امتحانات میں کامیاب طلبا و طالبات کو انجمن کے صدر ، جنرل سکریٹری سمیت عہدیداران ، ممبران اور کالج پرنسپال و اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...