بھٹکل انجمن کالج فارویمن کو یونیورسٹی کی سطح پر شعبہ آرٹس اور سائنس کے ٹاپ 10میں سے تین تین رینک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th October 2021, 8:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:12؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)انجمن کالج فار ویمن بھٹکل کی طالبات نے  پھر ایک بار یونیورسٹی کی سطح پرشعبہ آرٹس  اور سائنس میں ٹاپ 10میں سے  تین تین رینک حاصل کرتےہوئے قوم وملت کا نام روشن کردیا ہے۔ کالج کی طالبات کوآرٹس فیکلٹی میں پہلا، پانچواں اور چھٹا رینک تو سائنس فیکلٹی میں پہلا ، چھٹواں اور ساتواں رینک ملا ہے۔

انجمن کالج پرنسپال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اکّا مہادیوی یونیورسٹی وجئے پوراکی جانب سے سال 2019-20کے نتائج کا اعلان کیاگیا ہے جس میں انجمن کالج بھٹکل کے  شعبہ آرٹس کی طالبہ عائشہ عروج بنت محمد عرفان عجائب نے 3360میں سے 3043(90.57فی صد) نمبرات کے ساتھ پوری یونیورسٹی میں ٹاپ کرتے ہوئے فرسٹ  رینک کی مستحق بنی ہیں تو مخدومہ افرا خان بنت محمد میراں خان نے 3360میں سے 2945(87.65فی صد) کے ساتھ پانچواں رینک اور امیمہ زہیرہ بنت سید جمال سید محی الدینا نے 3360میں سے 2940(87.50فی صد)کے ساتھ چھٹواں رینک حاصل کیاہے۔

کالج کے شعبہ سائنس کی طالبہ عمینہ اناس بنت محمد اسماعیل اکرم نے 3840میں سے 3582(93.28فی صد) شرح کامیابی کے ساتھ یونیورسٹی لیول پر پہلا رینک حاصل کیاہے تو بلقیس مصباح بنت محمد جعفر مصباح نے 3840میں سے 3465(90.23فی صد) نمبرات کے ساتھ چھٹواں اور ندا تبسم بنت عفان احمد سکانے 3840میں سے 3444(89.69فی صد)نمبرات پاتے ہوئے ساتواں  رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر قاضیا مزمل، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر سلیم سمیت عہدیداران ، پرنسپال، اساتذہ وغیرہ نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتےہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔