بھٹکل انجمن کالج فور ویمن کو یونیورسٹی رینک ملنے کا سلسلہ جاری؛اس باربی ایس سی میں چار اور بی کام میں ایک طالبہ کو ملی امتیازی کامیابی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th December 2022, 12:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5 ڈسمبر (ایس او نیوز) انجمن کالج فور ویمن بھٹکل کو یونیورسٹی رینک ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور امسال  بی ایس سی میں چار طالبات  یونیورسٹی لیول پر ٹاپ ٹین میں   اپنا نام درج کرنے میں کامیاب  ہوئی ہیں ، وہیں بی کام میں ایک طالبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  امسال  بی ایس سی (فزیکس، میتھس، کمپوٹر سائنس) میں  خدیجہ ضُحیٰ بنت عبدالرحمن رکن الدین نے  94.24 فیصد اوسط کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے  وجئے پورا یونیورسٹی میں اول رینک سے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ  بی ایس سی (کیمسٹری،  بوٹانی ،  زیولوجی) میں  فروخ عجائب  بنت  محمد امین عجائب نے 93.75 فیصد کے ساتھ  یونیورسٹی سطح پر تیسرا رینک ، خدیجہ  ثمرین بنت سدّی محمد شاہ بندری نے 90.88 فیصد کے ساتھ  آٹھواں رینک اور عالیہ بانو  بنت عبدالخالق خان نے 90.40 فیصد کے ساتھ  دسویں رینک سے کامیاب ہوئی ہیں۔

بی کام میں عائشہ  سودہ     بنت شعیب رکن الدین نے 91.55 فیصد کے ساتھ  یونیورسٹی سطح پر نواں  رینک حاصل کیا ہے۔

پرنسپال رئیسہ شیخ  نے بتایا کہ انجمن  ویمن  کالج   کے  کرناٹکا اسٹیٹ  اکّا مہادیوی  ویمن یونیورسٹی سے  ملحق  ہونے کے بعد  2007 سے انجمن   کی طالبات کا یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کرنے کاسلسلہ   برابر جاری ہے۔ 

طالبات کی یونیورسٹی سطح  پر  شاندار کامیابی حاصل کرنے اور انجمن کو رینک دلانے  پر  کالج پرنسپال سمیت انجمن صدر  جناب مزمل قاضیا ،  جنرل سکریٹری جناب  صدیق اسماعیل ،  دیگر عہدیداران اور اراکین نے   تمام طالبات  اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ اسٹاف کو بھی  مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...