بھٹکل:6؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سرپرستی میں چلنےوالی انجمن کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ کالج ) نے سال 2021-22کے بی ایڈ - 4سمسٹر میں 100فی صد کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔ جبکہ 41 میں 40 اسٹوڈینٹس نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔
کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بی ایڈفورتھ سم میں کل 41طلبا وطالبات کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے سبھی طلبا وطالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ فورتھ سم میں کالج کی سطح پر سجاتا جتی گوڈا نے 559نمبرات (93.17فی صد)،شالنی 552نمبرات (92.00فی صد)اور سہانا پروین 551نمبرات اورتروپتی نائک 551نمبرات(91.83فی صد) کے ساتھ بالترتیب اول، دوم اور سوم مقام حاصل کئے ہیں۔
اگر بی ایڈ کے چاروں سمسٹر کا مجموعی رزلٹ دیکھا جائے تو کالج کی سطح پر دیپکانے 2126نمبرات (88.58فی صد) کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے تو شالنی نے 2113نمبرات(88.04فی صد) کے ساتھ دوسرا اور آشانے 2104نمبرات (87.67فی صد)کے ساتھ سوم مقام پایا ہے۔ مجموعی نتیجہ میں سبھی 41طلبا وطالبات امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔