بھٹکل: ابنائے انجمن کی رجسٹریشن مہم جاری؛ صدسالہ جشن کی اختتامی تقریب کے موقع پر29 ڈسمبر کو منایا جائے گاانجمن الومنی ڈے ؛ انجمن سے فارغ حضرات توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th November 2022, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27 نومبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیراہتمام کسی بھی اسکول یا کالج میں کم ازکم  ایک سال تعلیم حاصل کرنے والا یا کرنے والی ابنائے انجمن یا    انجمن الومنی کہلائے گا۔ اس وقت ملک کے مختلف شہروں سمیت گلف کے شہروں میں انجمن الومنی کی ممبر شپ  رجسٹریشن مہم   تیزی کے ساتھ جاری ہے اور انجمن سے فارغ ہونے والوں کو  ممبرشپ فارم کےذریعے رجسٹرڈ ممبرس بنایا جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع انجمن الومنی ڈے کمیٹی کے کنوینر جناب محمد اشفاق سعدا نے دی۔ جناب اشفاق  سعدا نے بتایا کہ   قومی تعلیمی ادارہ انجمن   کی صدسالہ  جشن کی اختتامی تقریب  مورخہ  28 ڈسمبر کو رکھی گئی ہے، جبکہ اگلے روز یعنی 29 ڈسمبر کو  انجمن الومنی ڈے منایا جائے گا۔

انجمن الومنی ڈے کے موقع پر مختلف   پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں،  مہمانوں کے تعلق سے   حتمی فیصلہ ابھی نہیں  لیا گیا ہے، البتہ انجمن الومنی ڈے کے موقع پر انجمن الومنی  کے وہ ممبرس  جو   اعلیٰ اور کلیدی عہدوں  پر  فائز ہے یا کسی اہم منصب پر  رہ کر ملک و قوم یا ادارہ انجمن کا نام روشن کررہے ہیں  تو ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے اُنہیں  تہنیت  دینے  کے تعلق سے سوچا جارہا ہے۔ اسی طرح انجمن الومینائی کی انجمن کے اداروں میں زیر تعلیم طلبہ ، انجمن کے اساتذہ  اور انجمن  مینجمنٹ کے ساتھ  الگ الگ نشست رکھنے کے تعلق سے بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ  الومینائی کی طرف سے انجمن ادارہ کی ترقی کے تعلق سے مثبت قدم اُٹھایاجاسکے۔ جناب اشفاق سعدا نے بتایا کہ  الومنی ڈے کے موقع پر کوئیز مقابلہ اور  تفریحی پروگرام رکھے جانے کے تعلق سے بھی   غور کیا جارہا ہے تاکہ پروگرام کو یادگار بنایاجاسکے۔ اس تعلق سے  انجمن الومینائی بھی  اپنی  رائے اور  تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔

 انجمن الومنی  ڈے  کے نائب کنوینر  جناب جاوید حُسین آرمار نے بتایا کہ دنیا کے کونے کونے میں انجمن سے فارغ لوگ موجود ہیں، اس بار پہلی مرتبہ اُنہیں  ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور ممبرشپ  ڈرائیو کے ذریعے اُنہیں قریب لانے کی کوشش ہورہی ہے۔ انجمن الومینائی  کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے لئے انجمن الومنی کا ایک مستقل دفتر بھی  قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاکہ ممبران ہمیشہ ربط میں رہے  اور  مختلف موقعوں پر انجمن الومینائی کی تقریب رکھی جاسکے۔ممبرشپ کے لئے اس کو اسکین کرکےانجمن الومنی کا فارم حاصل کیا جاسکتا ہے

بتاتے چلیں کہ سوسال قدیم انجمن حامئی مسلمین کے تحت  بھٹکل میں  سات پرائمری اور پانچ ہائی اسکول سمیت    جملہ 20 تعلیمی ادارے چل رہے ہیں جس میں انجینرنگ،  ایم اے،  بی ایڈ، ایم بی اے ، ڈگری سبھی طرح کے کالجس شامل ہیں۔   اب تک اس ادارے سے لاکھوں لوگ تعلیم کے زیورسے آراستہ ہوکر دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یو ایس، اسٹریلیا، لندن سمیت دبئی، سعودی عربیہ  و دیگر گلف  شہروں میں  انجمن سے فارغ لوگ   چھوٹے  سے لے کر کئی  اہم  اور کلیدی عہدوں پربھی فائز ہیں۔  ایک طرف بینگلور کی آئی ٹی کمپنیوں میں  انجمن سے فارغ  کئی لوگ   اہم پیشہ سے  منسلک ہیں تو وہیں بھٹکل اور مینگلور سمیت   بنگلور ہائی کورٹ میں بھی کئی  وکیل  انجمن  کے فارغ  ہیں۔ انجمن سے فارغ ہونے والوں میں ڈاکٹرس،انجینرس، سی اے یہاں تک کہ    ایم ایل اے ، سیاسی لیڈرس اور صحافی بھی شامل ہیں۔

انجمن الومنی  کے رجسٹریشن کے تعلق سے جانکاری  یا انجمن الومنی ڈے تقریب کے تعلق سےرائے مشورہ کے لئے  بھٹکل میں    جناب جاوید حُسین آرمار(موبائل نمبر: 9900158451)، جناب    محمد یوسف کولا (موبائل نمبر: 9886447244)  یا جناب محمد    اسماعیل جوباپو( موبائل نمبر: 9845008587)  سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مینگلور میں جناب آفتاب حُسین کولا ( موبائل نمبر: 9743411360) ،  بینگلور میں  جناب ربیع رکن الدین  (موبائل نمبر:  9886839739)، جناب    مصعب عابدہ (موبائل نمبر: 9886229761) یا  مُبین جوکاکو (موبائل نمبر: 9945244392)،   دبئی میں کمیٹی کے کنوینر جناب محمد اشفاق سعدا  (موبائل نمبر:971585963060+)  ،    جناب جیلانی محتشم (موبائل نمبر: 971505584203+) یا عماد  پیشمام (موبائل نمبر: 971528285486+)  ، جدہ میں جناب محمد قمر سعدا  ( موبائل نمبر966504683753+) اور دمام میں جناب ارشد کاڈلی (موبائل نمبر: 966502798022+  ) یا جاوید کولا  (موبائل نمبر: 966505855785+) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

انجمن الومنی  ممبرشپ کے لئے اپنا نام رجسٹرڈ کرنے کے لئے نیچے فارم کی  لنک دی جارہی ہے، اس پر کلک کرکے   فارم کو پُر کرکے راست ممبر بن سکتے ہیں:

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSd2U_WOeny05H0P_TU1QLFcT0SVFGhscDaabBKL2Vp3Q7aEug/viewform?usp=sf_link

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔