بھٹکل میں ڈاکٹر محمد حنیف کولا ٹرافی تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں انفا کی شاندار جیت؛ فائنل میں شاہین مخدوم کو دی پانچ وکٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd January 2022, 8:13 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل 2 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم  المعروف وائی ایم ایس اے  میدان میں منعقدہ بھٹکل تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں انفا نے شاندار جیت درج کرتے ہوئے فائنل مقابلے میں شاہین مخدوم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی  قریب ایک ماہ سے جاری ٹورنامنٹ  دلچسپ  مقابلوں  کے بعداختتام کو پہنچ گیا۔

حنیف ویلفئیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام  ڈاکٹر محمد حنیف کولا ٹرافی   میں بھٹکل  تعلقہ سمیت منکی کی تین  ٹیموں کے ساتھ  35 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، پہلا مقابلہ 5 ڈسمبر کو  ہوا تھا، آج 2 جنوری کو ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں انفا نے لبیک نوائط کو  215 رنوں کا حدف دینے  کے باوجود ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے     بعد لبیک نوائط  کو شکست دی تھی، اسی طرح شاہین مخدوم نے سیمی فائنل میں  آرگنائزر حنیف  ویلفئیر اسوسی ایشن کو  66  رنوں سے    شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

فائنل میں  شاہین مخدوم نے  ٹوس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اوپنراعجاز احمد اور نبیل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے    بالترتیب 25 اور 38 رن بنائے، نبیل نے 19 گیندوں پر  تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے  38 رن بنائے تھے، اسی طرح اعجاز احمد نے  27 گیندوں پر  دو چوکوں کی مدد سے 25 رن بنائے تھے۔  شاہین مخدوم نے ابتدائی چار اووروں میں ہی 50 رن بنائے تھے اور اُس کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی، مگر  ان دونوں کے آوٹ ہونے کےبعد  کھلاڑی ایک کے بعد ایک  آتے رہے اور پویلین لوٹتے رہے البتہ اس درمیان محمد غوث  نے 26 گیندوں پر  27 رن بناتے ہوئے   ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی   مگر پوری ٹیم  19.1 اوورس میں   128 رن بنانے میں کامیاب رہی۔

انفا کے بلے باز جب  میدان میں اُترے تو لگ رہا تھا کہ  انفا آسانی کے ساتھ مقررہ حدف کو پار کرلیں گے، مگر   شاہین مخدوم کے باولروں نے کافی دم خم دکھایا، ابتدا میں ہی     اعجاز احمد نے    پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر عبدالباری خطیب  کو    صفر پر  چلتا کردیا، مگر دوسرے اینڈ پر موجود  نثار احمد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے   بہترین شارٹس سے حاضرین کوخوب محظوظ کیا۔ انہوں نے  60 گیندوں پر ایک چھکہ اور  12 چوکوں کی مدد سے 80 رن بناتے ہوئے  اپنی ٹیم کو جیت دلانے تک کریز پر ہی آہنی دیوار کی طرح   ڈٹے  رہے اور آخر تک ناٹ آوٹ رہے۔ بہرحال انفا نے  18 ویں اوور میں   پانچ وکٹوں کی نقصان پر  مقررہ جیت کا حدف حاصل کرتے ہوئے  ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

ٹورنامنٹ کے فائنل  کا مین آف دی میچ کا اعزاز     انفاء  کےنثار  کو  دیا گیا۔    پورے ٹورنامنٹ میں 247 رن بنانے پر حنیف ویلفئیر کے مغیرہ ایم جے کو بیسٹ بیٹسمین  اور ٹورنامنٹ میں  نپی تلی باولنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں (دس وکٹیں)  لینے والے رویل ٹیم  کے طلحہ ترچنا پلّی کو بیسٹ باولرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہین مخدوم کے اعجاز احمد نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بلے بازی کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین گیندبازی کا بھی مظاہرہ کیا اور ایک طرف پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ  275 رن بنائے تو وہیں  ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں بھی  حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کی بنا پر انہیں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے خطاب  سے  نوازا گیا۔

اول انعام انفا کو  ٹرافی سمیت 40000 روپیہ نقد جبکہ رنرزآپ شاہین مخدوم کو ٹرافی سمیت 25000 روپیہ نقد انعام سے نوازا گیا۔ اسی طرح  فائنل میں جیت درج کرنے والی  ٹیم کے کھلاڑیوں کو فی کس دو دو ہزار روپئے اور رنرزآپ ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کو فی کس ایک ایک ہزا ر روپیہ انعام دیا گیا۔ یاد رہے کہ  بھٹکل میں  پہلی مرتبہ  ٹیم کے ساتھ ساتھ فائنل کھیلنے والی ٹیم کے تمام   کھلاڑیوں کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔

فائنل تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن مُنیری،  سابق سکریٹری جنرل محمد یونس قاضیا،  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری عمیر سعید رکن الدین،  اسپورٹس سکریٹری طلحہ ترچنا پلّی،   ڈاکٹر محمد حنیف کولا ٹرافی کے کنوینر سید سمیع کاظمی، حنیف ویلفئیر اسوسی ایشن کےصدر نثار ٹاپ رکن الدین ،  جنرل سکریٹری مولانا احمد اِیاد ایس ایم ندوی   ،دیگر ذمہ داران عبدالقادر کولا، آصف کولا وغیرہ موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کو بہترین طور پر آرگنائز کرنے میں عبدالسلام کولا، سمعان کندن گوڑا، وفیق دامدا ،  عبدالودود کولا ، سید علی مالکی ، شریف مختصر  ، سلیم کندن گوڑا  و دیگر ذمہ داران پیش پیش تھے۔آخر میں کلمہ تشکر پیش کرتے ہوئے ابراہیم مائز  نے بالخصوص حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن کے  گلف کے اراکین  ضمان کولا، سلیم کولا،سِما ق جوباپو ، نواز کولاو دیگر  ذمہ داران کا  بھی  بہترین تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...