بھٹکل  کی انفا  ٹیم لبیک نوائط ٹروفی چمپئین:فائنل میں بہترین بیاٹنگ اور شاندار بولنگ کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2019, 9:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍جنوری (ایس او نیوز) لبیک نوائط اسوسی ایشن بھٹکل کے زیرا ہتمام منعقد کئے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں انفا بھٹکل نے  بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  میزبان ٹیم لبیک نوائط  بھٹکل  کو 29رنوں سے شکست دے کر’ نوائط  ٹروفی 2019‘کا خطاب جیتا۔

جمعرات 17جنوری 2018کو تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ) میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل میچ میں بہترین بلے بازی اور شاندارگیندبازی دیکھنے کوملی۔ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے انفا کی طرف سےدھماکے دار شروعات ہوئی ۔  سید عمران لنکا27رن، عبدالباری 42رن، شیبان جاکٹی 35رن اور عبدالباقی کھروری 28رن کے تعاون سے انفا نے 20اوور میں 197کا بڑا اسکورکھڑا کیا۔

197کے اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے لبیک نوائط بھٹکلنے بیاٹنگ شروع کی ۔ لبیک کی طرف سے الطاف جوشیدی نے 29گیندوں میں 5سکس اور 3چوکوں کی مدد سے  شاندار ہاف سنچری بنائی ۔ مگر انفا کی بہترین بالنگ  کے چلتے لبیک نوائط بھٹکل نے 20اوورس میں 9وکٹ کھو کر  168رنوں پر سمٹ گئی ۔ انفا کی طرف سے مرتضیٰ برماور نے 4اوور میں 26رن دے کر 3وکٹ، سرفرازجاکٹی نے 3اوور میں 15رن دے کر 2وکٹ کاحاصل کرنا انفا کی جیت میں اہم رول اداکیا۔

چمپئین انفا کو 50ہزار روپئے نقد مع ٹروفی اوررنراپ لبیک نوائط بھٹکل کو 35ہزارروپئے نقد مع ٹروفی سے نوازاگیا۔ اختتامی تقریب میں گلریز شباب کو مین آف دی ٹورنامنٹ سے سرفراز ہوئے تو لائن اسپورٹس سنٹر کو فئیر پلے ایوارڈ عطاہوا۔  اسی طرح لبیک نوائط کے گلریز شباب اور الہلال اسوسی ایشن کے محمد زہیب کو بالترتیب گرین کیپ اور بلیو کیپ عطاہوئی۔ تقریب میں اسوسی ایشن کے سنئیر ممبران عبداللہ کاظمی ، یونس پلور، عبدالستار لنکا، انورنائطے ،ایس ایم سلیم اور سجاد کولا کی تہنیت کی گئی ۔ خیال رہے کہ 17دنوں تک چلے ٹورنامنٹ میں کل 20ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔

اختتامی تقریب میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا ، مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری الطاف محی الدین کھروری ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، لبیک نوائط بھٹکل کے صدر موسیٰ نائطے ،لبیک نوائط بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فكردے ندوی، لبیک نوائط بھٹکل کے نائب صدر مبین دامودی ، سلیم کولا، عبدالرووف نائطے، مولوی عزیز الرحمن  رکن الدین ، یحییٰ شاہ بندری ، عبیدا للہ خطیب ، نجیب شاہ بندری ، اسماعیل پلور، متین ایس کے  وغیرہ موجود تھے۔

فائنل اسکور : انفا 20اوور میں 8وکٹ پر 197رن۔ عبدالباری 42،سید عمران لنکا 27،شیبان جاکٹی 35،عبدالباقی 28 ۔ عطااللہ 21رن دے کر 2وکٹ۔ گلریز شباب 25رن دے کر 2وکٹ۔

لبیک نوائط : 20اوور میں 9وکٹ پر 168رن۔ الطاف جوشیدی 53۔ شہاب الدین 22،جاسر 22۔ مرتضیٰ 26رن دے کر 3وکٹ اور سرفراز 15رن دے کر 2وکٹ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...