بھٹکل آنند آشرم کانونٹ میں کنڑازبان اور ثقافت کے متعلق  تعلقہ سطح کے ہائی اسکول طلبا کے درمیان کوئزمقابلے کا انعقاد : شری ولی ہائی اسکول چتراپور اول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2019, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:08؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)آنند آشرم کانونٹ پی یو کالج بھٹکل اور تعلقہ پرارتھنا پرتشٹھان کے اشتراک سے بھٹکل تعلقہ سطح کے ہائی اسکول طلبا کے درمیان کنڑا زبان اور ریاستی ثقافت کے متعلق ’تھٹ انت ھیلی‘(فوری کہو) کوئز مقابلہ کا انعقاد ہوا۔

پرتشٹھان کے سابق ممبر وینکٹیش نائک آسارکیری نے کوئز مقابلے کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئز مقابلوں کے انعقاد سے طلبا کے  جنرل نالج سے اضافہ ہوتاہے  اور انہیں مسابقاتی امتحانات کی تیاری میں آسانی ہونےکی بات کہی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقابلوں سے طلبا کے درمیان ایک صحت مند مقابلہ کی خواہش پیدا ہوتی ہے، انگلش میڈیم اسکول میں کنڑازبان پر کوئز مقابلہ کا اہتمام قابل ستائش ہونےکی بات کہی۔ کالج کی پرنسپال سسٹر تھریسا سیرا نے تقریب کی صدارت کی۔ ڈائس پر نائب پرنسپال پالے سسٹر ٹرسیلا ڈیملو، پرائمری اسکول کی صدر مدرسہ سسٹر سریتا تھوریس ، الویکوڑی درگاپرمیشوری ہائی اسکول کے صدر مدرس کے بی مڈیوال موجود تھے۔

کوئز مقابلوں میں شرالی کی شری ولی ہائی اسکول چتراپور اول، ودیا بھارتی ہائی اسکول اور آنند آشرم ہائی اسکول دوم اور سرکاری ہائی اسکول تیرن مکی نے سوم مقام حاصل کیا۔ کوئزمقابلےمیں تعلقہ کے 9ہائی اسکول سے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ کوئز مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والوں کے درمیان پرارتھنا پرتشٹھان کے صدر گنگادھر نائک نے انعامات کی تقسیم کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔